عیدالاضحی، مویشی منڈیوں کی مسلسل نگرانی کی جائےگی ،ڈپٹی کمشنر اٹک

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کے مطابق حکومت پنجاب نے عید الاضحی کے موقع پر عوام الناس کے لیے کرونا وائر س کے پیش نظر ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں جن کے مطابق سماجی فاصلہ ، ماسک کا استعما ل اور ہاتھوں کی صفائی ضروری قرار دی گئی ہے ۔
مویشی منڈ یو ں کو شہر سے باہر ایسی جگہ لگایا جائے گا جہاں عوام آسانی سے پہنچ سکیں مویشی منڈیوں کی مسلسل نگرانی کی جائےگی گاہگوں کا اکٹھ ممنوع ہو گا دوران خر یداری ماسک کا ا ستعمال ضروری ہو گا اس کے علاوہ گلے لگانا اور ہاتھ ملانے سے اجتناب کیا جائے منڈیوں میں داخل ہونے والوں کا تھر مل گن سے ٹمپریچر چیک کیا جائے گا مویشی منڈیوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے اگر کو ئی مر یض ہوا تو اس کو میڈیکل کیمپ ریفر کیا جائے گا ڈیوٹی سٹاف کی حفاظت کو بھی مد نظر رکھا جائے گا ۔
روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس تیار کی جائےں گی مویشی منڈیوں میں شفا خانہ حیوانات بھی قائم کیے جائےں گے جو جانور مویشی منڈیوں میں لائیں جائیں گے ان کی ہر لحاظ سے مکمل مانیٹر نگ کی جائے گی بیمار جانوروں کو صحت مند جانوروں سے الگ رکھا جائے گا محکمہ لائیو سٹاک اس ضمن میں محکمہ صحت اور ایم سی سٹاف کے ساتھ رابطے میں رہے گا روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس اور دیگر معلومات مر تب کی جائیں گی کانگو وائر س کی روک تھا م کیلئے بھی انتظامات کیے جائیں گے بچوں اور بو ڑھوں کو مویشی منڈیو ں میں داخلے کی اجاز ت نہ ہو گی۔
