Sun
19
Apr
2026

میرپور میں شادی ہال میں کئی مزدور کام کررہے تھے کہ اس دوران عمارت گرگئی اور کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔
پولیس کے مطابق شادی ہال کی عمارت کے ملبے تلے 50 سے زائد لوگ دبے ہوئے ہیں جن میں شادی ہال کا مالک ندیم بھی شامل ہے۔
ریسکیو اداروں اور پاک فوج کی جانب سے امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 10 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمی مزدور کا گفتگو میں کہنا تھا کہ عمارت میں کام کررہے تھے کہ اچانک گر گئی جب کہ 50 سے 60 مزدور کام کررہے تھے۔
