اٹک، کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد544 ہو گئی،381 صحت یاب

اٹک، کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد544 ہو گئی،381 صحت یاب

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعدا د554 ہوگئی ہے جبکہ 20افراد فوت ہوئے اور381 افراد صحت یاب ہوئے اور06افراد زیر علاج ہیں۔

ضلع اٹک میں اس وقت گھروں میں147افرادقر نطینہ میں ہیں۔ضلع بھر میں 7529 افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں سے 3948 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے جبکہ3141 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور253 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور

 

قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہتر ہے۔ گورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال میں کورونا کا01مشتبہ مر یض داخل ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

کوورناوائرس کے 54 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 554 مثبت کیسز میں سے 20،ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 03 اور ہسپتالوں سے باہر 31 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا

 

کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔