پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر ملک ابرار حسین کی قیادت میں وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی اٹک نیوز) اۤل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد نے مرکزی صدر ملک ابرار حسین کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں سیکرٹری جنرل محمد اشرف ہراج، صوبائی صدر پنجاب راجہ محمد الیاس کیانی ،صدر اسلام آباد کرنل شاہد حمید، نائب صدر رانا سہیل، ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی راولپنڈی عرفان مظفر کیانی ، میڈم نیلوفر ملک ،میڈم نسیم اختر کی وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود سے ملاقات کی ۔ وفد نے حکومت کی طرف سے اسکولز اۤفسسز کھولنے اور انتظامی امور کی اجازت دینے کے فیصلے کو سراہا۔تاہم کلاسز کے 15 ستمبر سے اۤغاز کے فیصلے پر انہوں نے اپنے تحفظات سے وفاقی وزیر کو اۤگاہ کیا۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کرونا کی ناگہانی اۤفت اور اس وبا کے تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر سکولوں کو بند کرنا ضروری تھا کیونکہ ایسے حالات میں حکومت کی پہلی ترجیح بچوں کی صحت تھی۔ اور اس سلسلے پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ 15 ستمبر کی تاریخ عیدالاضحٰی اور عاشورہ محرم کے مذہبی تہوار کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیےمنتخب کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کئی ممالک نے پہلے اسکول کھول لیے اور وبا میں اضافہ ہونے لگا تو ان کو اسکولز بند کرنے پڑے۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ہمیں بھرپور احساس ہے اور اس کے پیش نظر مشکلات کا شکار نجی تعلیمی اداروں کو اۤسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف ٘پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔ حکومت کو پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کے حل کے لئے کوشاں ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا جہاں تک نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے 15 ستمبر سے پہلے کلاسسز کی اجازت کا مطالبہ ہے اسکو اگلی بین الصوبائی وزراء کانفرنس کے سامنے رکھا جائے گا جو کہ اگست کے پہلے ہفتے شیڈول ہے، وفاقی وزیر کو اپنا نکتہ نگاہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ 20 جولائی کو ملک بھر کی تمام ایسوسی ایشنز نے 15 اگست کو سکول کھولنے کا فیصلہ کر رکھا ہے، حکومت اس فیصلہ پر نظرثانی کرے اور تعلیم ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کرے، قائدین نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں، سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے، جس پر وفاقی وزیر نے فوری عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی،اور مزید کہا کہ ملک بھر کے تمام سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کی 10 اگست سے پورا ہفتہ سکول آنے کی اجازت ہوگی، جس پر آل پاکستان پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد نے وفاقی وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر کے ہمراہ ملاقات میں ایم این اے،سیکرٹری پارلیمانی امور برائے تعلیم وجیہہ اکرم، چیئرپرسن پیرا ضیاء بتول، پروفیسر رفیق طاہر موجود تھے،
