ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس ، ضلع بھر میں جاری تر قیاتی سکیموں کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس ، ضلع بھر میں جاری تر قیاتی سکیموں کا جائزہ لیا

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز)ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق ایک اہم جلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ضیغم نوا ز چوہدری،چیف افسران اور دیگر متعلقہ افراد نے شر کت کی۔ 

اس موقع پر ضلع بھر میں جاری تر قیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔بر یفنگ دیتے ہوئے شر کاءکو بتا یا گیا کہ ہائی وے کی25 سکیموں کے لیے 5952 ملین،بلڈنگ کی05 سکیموں کے لیے302.299 ملین،پبلک ہیلتھ کی23 سکیموں کے لیے1695.191 ملین،ایری گیشن کی 04 سکیموں کے لیے2757.105 ملین،لوکل گورنمنٹ کی 04 سکیموں کے لیے241.984 ملین،سیاحت کے فروغ کی 02 سکیموں کے لیے59.979 ملین،ہائر ایجوکیشن کی03 سکیموں کے لیے76.552 ملین،کھیل کی 06 سکیموں کے لیے339.041 ملین،مائنز کی ایک سکیم کے لیے40 ملین،لائیو سٹاک کی ایک سکیم کے لیے50 ملین،زراعت کی ایک سکیم کے لیے879 ملین،ریسکیو1122 کی ایک سکیم کے لیے104.556 ملین،سکول ایجوکیشن کی 09 سکیموں کے لیے44.570 ملین اور خصوصی تعلیم کی 02 سکیموں کے لیے159.439 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام تر قیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جا ئیں تاکہ ان کے فوائد عوام تک پہنچ سکیں۔ افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنے محکموں کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کر یں اور اس موقع پر متعلقہ علاقے کی سیاسی قیادت کو بھی اعتماد میں رکھیں۔