پورے پاکستان کی جنگ لڑ رہا ہوں،اصل فیصلہ عدالت نے نہیں،ای انے 120کے عوام نے دیا،نوازشریف

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے  کہا ہے  کہ اصل فیصلہ عدالت نے نہیں این اے 120 نے دیاہے  این اے 120 کی کامیابی ہماری تاریخ کا سنہرا ورق بن چکی ہے، آپ نے وقت کی عدالت میں انصاف کی گواہی دی ہے، دل کرتا ہے اپنے ہر ووٹر کا ماتھا چوموں، گلے سے لگا ئوں، ووٹروں نے مسلم لیگ کا مان رکھا ہے، اگر یہی جذبہ رہا تو پاکستان کی ستے خیراں ہیں، آپ کے ووٹ کا تقدس بحال ہو گا۔ پاکستان آگے بڑھے گا، پچھلی روایتیں دم توڑ جائیں گی میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، سرخرو ہوں گے، لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا کر دیا، ہم سے پہلے کسی حکومت نے ایسا وعدہ پورا کیا مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاحلقہ این اے 120 میں ہماری کامیابی پر ہر ووٹر مبارکباد کا مستحق ہے۔ یہ کامیابی ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہرہ ورق بن چکی ہے کلثوم بی بی شہباز شریف اور مریم نواز کی جانب سے کارکنوں کو مبارکباد آپ نے قومی اسمبلی کے ایک حلقے کا  انتخاب نہیں جیتا بلکہ وقت کی عدالت میں حق و انصاف کی گواہی بھی دی ہے۔نواز شریف کے خلاف جو فیصلہ آیا تھا آپ نے ثابت کر دیا اصل فیصلہ وہ نہیں اصل فیصلہ آپ کا ہے یہ پندرہ ہزار کی لیڈ نہیں ہے پندرہ ہزار کو د س سے  ملٹی پلائی کرو تو تب لیڈ بنتی ہے آپ نے جس عقیدت  کے ساتھ مریم کا ساتھ دیا ہے اس کے لیے میرے پاس شکریہ کے الفاظ نہیں ہیں۔ حلقے کے ایک ایک ووٹر پر پھول نچھاور کرنے کو دل چاہتا ہے جو  جذبہ میں نے الیکشنوں میں دیکھا ہے اور جو جذبہ آج دیکھ رہا ہوں اگر یہ جذبہ سلامت رہتا ہے تو پاکستان کی ستے خیراں ہیں۔پچھلی روایتیں دم توڑ جائیں گے پاکستان آگے بڑھے گا یہ جذبہ آپ نے سلامت رکھنا ہے پھر پاکستان کو کوئی فکر نہیں ہے انشاء اﷲ آپ کے ووٹ  کا تقدس بحال ہو گا آپ کے ووٹ سے جو حکومت بنے گی وہ ناقابل شکست ہو گی ہم اور آپ پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں سرخرو ہوں گے انہوں نے کہا کہ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ہونے والی لوڈ شیڈنگ آج کہاں گئی؟شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ہم نے وہ پورا کر کے دکھایا ہے آج لوڈ شیڈنگ  ختم  ہو رہی  ہے   میاں نواز شریف نے کہا کہ مجھے بتائو کسی حکومت نے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے جس طرح ہم نے کیا ہے ہم نے دن رات محت کر کے بجلی کے کارخانے لگائے ہیں وہ کارخانے جو بیس بیس سالوں میں لگتے تھے ہم نے بیس بیس ماہ میں لگائے ہیں آج یہ کارخانے بجلی پیدا کررہے ہیں اور ملک کے کونے کونے سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو رہا ہے ہم نے پٹرول سستا کیا ایک سو ساٹھ روپے لیٹر سے ساٹھ ،ستر  پر لائے ہیں ہم نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا کراچی کی روشنیاں بحال کیں ملک میں 58ارب روپے کا سی پیک لے کر  آئے پاکستان ترقی کرتا ہوا عروج پر جا رہا تھا یکایک نواز شریف کی نا اہلی کی تلوار چلا دی گئی۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ مجھے کیوں نکالا گیا نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی چلو چھٹی کرکے گھر جائو کالے کوٹ والوبتائوآپ کو سمجھ آتی ہے ۔ یہ ہے وہ فیصلہ جو اسلام آباد سے آیا ہے اس کو قوم نے قبول نہیں کیا ۔ عوام مجھے بتائے مجھے کیا کرنا چاہیے  کیا میں جو بھی کروں گامیرا ساتھ دو گے ایسا جذبہ نوازشریف نے کبھی اس قوم میں اور اس ہال میں نہیں دیکھا لاہور والو مبارک ہو تمھارا جذبہ صحیح سلامت ہے مجھے اس جذبے سے بڑی امید ہے یہ جذبہ پاکستان کی تقدیر بدلے گاا ور ہمیں بلندیوں تک لے کر جائے گا۔ یہ جذبہ اس قوم کی تقدید بدلے گاآپ وعدہ کرو میرے سنگ سنگ چلو گے ۔ اس موقع پر نوازشریف نے مولانامحمد علی خان کا یہ یہ شعر پڑھا ''ہے نئی روش کی عدالتیں اور نرالے ہی ڈھب کے فیصلے ،نہ نذیر ہے نہ دلیل ہے نہ وکیل ہے نہ اپیل ہے ''۔