سیالکوٹ سے ریاض جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 755 کے کارگو سیکشن میں آگ لگ گئی جس کے بعد اسے فوری طور پر اتار لیا گیا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں 134 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے جنہیں بحفاظت طیارے سے نکال کر ایئرپورٹ کی انتظار گاہ میں بٹھا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کے کاک پٹ میں موجود سینسرز نے دھوئیں کی نشاندہی کی جس پر پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ترجمان کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے بعد پی آئی اے کے انجینئرز نے چیکنگ کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ساڑھے گیارہ بجے متاثرہ طیارے کے مسافروں کو ریاض کے لئے روانہ کیا جائے گا۔
