آرمی چیف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی ملاقات

ریاض: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی خصوصاً فوجی امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر دیگر عہدیداران بھی موجود تھے جب کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔