پیپلز پارٹی کا دور حکومت چور مچائے شور کے مترادف ہے، رانا نصیر احمد
نیلم(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن نیلم کے رہنما رانا نصیر احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دور حکومت تاریخ کا بدترین دور تھا چور مچائے شور کے مترادف پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کی حکومت واویلا کر ر ہی ہے پیپلز پارٹی نے نیلم کے وسائل کو بری طرح لوٹا ،پتھروں کی چوری حکومتی سرپرستی میں ہوتی رہی شاہ غلام قادر نیلم کے وسائل کا تحفظ کر رہے ہیں مختصر مدت میں نیلم کے اندر بے شمار ترقیاتی کام اور میگا پراجیکٹ کے ذریعے نیلم کی تعمیر وترقی کا سفر جاری ہے شاہراہ نیلم کی مرمت کے لئے 20کروڑ روپے مختص کئے گئے انہوں نے کہا کہ سرگن ،جاگراں ،لیسوا بائی پاس ،سرسنگھڑ بائی پاس اور کیرن بائی پاس کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،نیلم میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں پر کروڑوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں این ٹی ایس کے ذریعے قابل اور لائق ترین اساتذہ کو محکمہ تعلیم میں بھرتی کر کے تعلیم کے میدان میں طلبا کو سہولیات کی فراہمی حکومت کا کارنامہ ہے اپوزیشن اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے شاہ غلام قادر پر تنقید کر رہی ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں کرپشن کا بازار گرم رکھا میرٹ کی پامالی اور اقربا پروری کے ذریعے عام آدمی کے حقوق پر شب خون مارا گیا پیپلز پارٹی نیلم کے صدر کی شاہ غلام قادر کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے پیپلز پارٹی اپنے سابقہ کرتوت چھپانے کی کوششیں کر رہی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نیلم کے عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہی ہے پیپلز پارٹی اپنی کرپشن چھپا کر عوام کی ہمدردیاں حاصل نہیں کر سکتی نیلم کے عوام نے میاں وحید اور ان کے حواریوں کو مسترد کر دیا ہے پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر سے وجود ختم ہو چکا ہے پیپلز پارٹی کے مردہ گھوڑے میں جان نہیں پڑ سکتی نیلم کے عوام کے حقوق کا تحفظ صرف شاہ غلام قادر ہی کر سکتے ہیں اور انہوں نے صحیح معنوں میں نیلم کے مسائل کو حل کرنے اور وسائل کا تحفظ کیا ہے بونگیاں مارنے والے لٹیرے اپنی زبان کو لگام دیں ۔
