بھمبر،محکمہ برقیات کے بلنگ سیکشن نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں
بھمبر (نمائندہ خصوصی) محکمہ برقیات کے بلنگ سیکشن نے صارفین کی چیخیں نکلوا دیں غلط بلوں کی درستگی کیلئے صارفین کی لمبی قطاریں عارضی اور ناتجرباہ کار غیر متعلقہ ملازمین کی تعیناتی نے صارفین کو پریشان کر کے رکھ دیا باوجود غلط ریڈنگ معمول بن گئی وزیراعظم آزاد کشمیر محکمہ برقیات میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کیلئے مداخلت کریں صارفین کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات بھمبر میں غلط اور اوور بلنگ کی شکایات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ نا اہل اور تجربہ نہ رکھنے والے اہلکار ہیں بل وصول ہوتے ہی صارفین کی دوڑیں لگ جاتی ہیں اور وہ دور دراز علاقوں سے بلات کی درستگی کیلئے محکمہ برقیات کے دفتر میں اکھٹا ہونا شروع ہو جاتے ہیں گذشتہ روز بل درست کرانے والے صارفین کی کثیر تعداد کی وجہ سے انہیں قطاروں میں کھڑا کر دیا گیا صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حکومت کی ترجیحات کے مطابق محکمہ برقیات میں بھی گڈ گورننس کا نفاذ کریں غلط اور اوور بلنگ کرنے والے اہلکاران کیخلاف تادیبی کارروائی کر کے انہیں محکمہ سے فارغ کیا جائے اور ایماندار ، ذمہ دار اہلکاران کو بھرتی کر کے محکمہ برقیات کے نظام کو درست کیا جائے۔
