نیلم،اندھیرنگری چوپٹ راج،ووڈانڈسٹری کے مالک کو جنگل کا ٹھیکہ الاٹ

 نیلم(بیورورپورٹ) محکمہ جنگلات نیلم سفید ہاتھی بن گیا نیلم میں ووڈ انڈسٹری مالک کو جنگل کا ٹھیکہ الاٹ کردیا جو خود ہی جنگل کاٹتا ہے اور خود ہی اپنی زاتی ووڈ انڈسٹری پرفرنیچر بناکر فروخت کردیتا ہے C کلاس درختان کی مارکنگ Aکلاس درختان پر لگا کر خشک اور سبز درختان کے ناجائز کٹائو میں مصروف عمل ہے،نیلم بھر کی ووڈ انڈسٹریاں،لکڑی کی عدم دستیابی کے باعث بند پڑی ہیں لیکن واحد انڈسٹری ٹھیکدار موصوف کی چل رہی ہے،من پسند ٹھیکدار کو من پسند ٹھیکہ الاٹ کیا گیا سالخلہ کمپارٹمنٹ نمبر2 کا ٹھیکہ لاکھوں مکعب فٹ لکڑی کی نکاسی کا ٹھیکہ جس ٹھیکدار کو دیا گیا ہے اس ٹھیکدار کی اپنی ووڈ انڈسٹری چل رہی ہے جو جنگل سے پسند ناپسند کی بنیاد پر لکڑی نکاسی کرتا ہے اورجو لکڑ Aکلاس میں بنتی ہو اسے محکمہ کے حکام سے ڈائریکٹ ساز باز کرکے اپنی ووڈ انڈسٹری پر لے آتا ہے ۔جنگل میں سبز و خشک درختان کے کٹائو کے لیئے بھی Cکلاس دیودارسے مارکنگ نمبر اٹھا کرAکلاس دیودار پر نصب کردیا جاتا ہے پھر اس درخت کی کٹائی کرکے اپنی ووڈ انڈسٹری پر پہنچا دیتا ہے تھرڈ کلاس ناکارہ لکڑی محکمہ کو دی جاتی ہے محکمہ جنگلات کی انتظامیہ بھاری کمیشن لیکر ٹھیکدار کے ساتھ ساز باز کررہی ہے ڈی ایف او کیرن ٹھیکدار کے پشت بان ہیں سالخلہ کمپارٹمنٹ نمبر2واٹر شیڈ نمبر01سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں سبز و خشک درختان کا کٹائو کیا جارہا ہے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے ٹھیکہ ایک ایسے ٹھیکدار کو دیا گیا ہے جسکی زاتی ووڈ انڈسٹری ہے جو صرف اسی جنگل پر چل رہی ہے جبکہ نیلم کی تمام ووڈ انڈسٹریاں بند پڑی ہیں صرف ایک ووڈ انڈسٹری پر غیر قانونی لکڑ ی کی نکاسی ہورہی ہے بالا حکام نوٹس لیں عوامی حلقوں کا مطالبہ۔