آزادکشمیر حکومت کا 70واں یوم تاسیس ،ریاست بھر میں تقریبات،تحریک آزادی جاری رکھنے کا عزم

مظفرآباد،کوٹلی،میرپور،باغ،ہجیرہ،کوٹلی، عباسپور،سماہنی،فارورڈ کہوٹہ(نمائندگان کشمیر ٹائمز ) آزادکشمیرکے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر ضلع کوٹلی میں بھی آزاد کشمیر حکومت کا 70واں یوم تاسیس عقیدت واحترم، جوش و جذبہ اور ملی بیداری کے ساتھ منانے کے حوالے سے احاطہ ڈپٹی کمشنرمیںایک پروقارتقریب منعقدہوئی۔اس سے قبل ضلع بھرکی تمام مساجدمیںنمازفجرکے بعدپاکستان کی سلامتی وخوشحالی، مقبوضہ کشمیرکی آزادی،پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوںاورتحریک آزادکشمیرکے شہداء کے لیے خصوصی دعائیںبھی کی گئیں۔احاطہ ڈپٹی کمشنرآفس میںمنعقدہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے کی ۔تقریب کاباقاعدہ آغازگورنمنٹ ماڈل پائلٹ سکول کے طالب علم محمدعبداللہ نے تلاوت کلام پاک سے کیاجبکہ نعت شریف کی سعادت محمدمنیب نے حاصل کی۔اس موقع پرایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف، ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمود،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدصابروسیم مغل،ڈی ایس پی ریاض مغل،ڈی ایس پی چوہدری عنصرعلی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسائیں سلطان احمد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ عظمیٰ شیراز،اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدخان،ایکسین سرداراجمل مصطفی،ایکسین اشتیاق مغل، ایکسین راجہ رضوان،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرسردارمحمدیٰسین،اے ڈی امورحیوانات راجہ محمدفرید،صدرایپکاسردارگلفرازخان، مسلم لیگی رہنماچوہدری وحید رضا ایڈووکیٹ ،نصیرراٹھور،حمیدزیدی،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی طارق لون،جماعت اسلامی کے ضلعی امیرزاہدالحسن چوہدری،راجہ گلفراز،ڈی ایچ اوسیدشفقت شاہ،وقارہمایوں،طارق چغتائی،سابق چیئرمین ملک فیض احمدکے علاوہ وکلائ،سول سوسائٹی،انجمن تاجران دیگرنے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے کہاکہ کشمیری اپنے لہوسے تحریک آزادی کی شمع کوروشن کئے ہوئے ہیںدشمن کے خلاف ڈٹ جاناآزادی کی نشانی ہے ایل اوسی پرنہتے شہری قربانیاںدے کرتکمیل پاکستان کے لیے اپنی جانوںکے نذرانے دے رہے ہیں۔ملک بھر کی طرح عباسپور آزادکشمیر میں بھی یوم تاسین منایا گیا 70 واں یوم تاسیس کے حوالے سے ایک تقریب عباس پور بوائز ڈگری کالج میں زیر صدار ت پرنسپل بوائز ڈگری کالج عباسپور پروفیسر محمد نصیر منعقد ہوئی جس میں طلباء نے کثرتعد اد میں شرکت کی اِس موقع پر تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد خمید بٹ نے سرانجام دئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اُن کا کہنا تھا کہ ہم ہر مشکل وقت میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ باشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے اُن کا کہنا تھا کہ بعث کمپ جن مقاصد کے لیے ہم نے حاصل کیا تھا اُس میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اِس وقت ہمیں ایک قیادت کی ضرورت ہے جو ہم سب کو ساتھ لیے کر آگئے چلے دوسری جانب اُنھوں نے مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے بال کاٹنے کی بھر پور مزمت کی اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے اُنھوں نے اقوام عالم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تقریب سے پرنسپل بوائز ڈگری کالج عباسپور پروفیسر محمد نصیر ،پروفیسر سلیم چوہدری ،پروفیسر محمد خورشید کے علاوہ محمد حمید بٹ نے خطاب کیا ۔کھوئی رٹہ میں بھی پرائیویٹ سکولز ،تحصیل انتظامیہ اور پاک آرمی کے زیر اہتمام یو م تاسیس آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پروگرام ہوا جس میں سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے،ترانے ،جہادی ترانے اور ٹیبلو پیش کئے پروگرام سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر کھوئی رٹہ علی اصغر راجہ نے کہا زندہ قومیں اپنے قومی دن یاد رکھتی ہیں کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے حکومت آزادکشمیر کی کشمیر کے لئے خدمات پر بات کی پروگرام سے انجمن تاجران کے صدر راجہ اشفاق خان،لبریشن فرنٹ کے رہنما تعظیم مغل،شوکت علی کھوکھر صدر پریس کلب،سینئر صحافی وحید اکرام بھٹی،لیفٹیننٹ خاور شہاب شہید کے والد راجہ عدالت خان،جنرل سیکر ٹری تاجران چوہدری واجد علی آئیڈیل پبلک کالج کے پرنسپل طالب مغل،ایم پی ایس سکول سسٹم کے ایم ڈی چوہدری ندیم ناز،غوثیہ پبلک سکول کے پرنسپل ظاروف عطاری،اقصیٰ پبلک سکول کے پرنسپل زاہد سلطانی کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا پروگرام میں تمام سکولز اور کالجز کے بچوں نے ملی نغمے ،ترانے اور ٹیبلو شو پیش کئے پروگرام میں ایس ایچ او کھوئی رٹہ ،پاک فوج،سوشل میڈیا ،الیکٹرونکس و پرنٹ میڈیا کے علاوہ مقامی افراد اور سکولز کے طلباء و طالبات نے شرکت کی آخر میں طلباء و طالبات کوحسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔ ضلع حویلی کے ضلعی ہیڈکواٹر اور تینوں تحصلیوں میں یوم تاسیس کے حوالے سے مختلف تعلیمی ادارہ جات میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی ہیڈکواٹر کہوٹہ میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ، گورنمنٹ گرلزڈگری کالج، گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کہوٹہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ جبکہ تحصیل خورشید آباد میں گورنمنٹ گرلز انٹر کالج خورشید آباد ، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول ریجی اور تحصیل ممتاز آباد میں گورنمنٹ بوائز انٹر کالج ممتاز آباد میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ممتازآباد انٹر کالج ہائی سکول طلباء اور اساتذہ سمیت سول سوسائٹی کے افراد جن میں راجہ حیات راٹھور صدر معلم، محمد رشید خان راٹھور، مدرس ریاض احمد، راجہ جاوید سرور راٹھور، سید شبیر بخاری سینئر مدرس جبکہ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول ریجی میں خواجہ جاوید اقبال ڈار، ڈی ایف سی بطور مہمانِ خصوصی شامل ہوئے دیگر خطاب کرنے والوں میں خواجہ شبیر احمد صدر معلم، محمد عارف بیگ عربی معلم، سائنس مدرس خواجہ شفیق احمد ، حلیم گل خان، منظور ڈار اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (نسواں)محترمہ رحمت جان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ ادارے کی صدر معلمہ اور دیگر سٹاف سمیت طالبات کی بھی بڑی تعداد اس تقریب میں شریک تھی ، تقریب میں طالبات نے تقاریر ، ملی ترانے پیش کیے۔ یوم تاسیس کو ضلع نیلم کے ہیڈ کوارٹر آٹھمقام میں شایان شان طریقے سے منایا گیا یونیورسٹی کالج گرائونڈآٹھمقام میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی سپیکر اسمبلی و ایم ایل اے حلقہ شاہ غلام قادر، ڈی سی نیلم محمود شاہد نے آزاد کشمیر و پاکستان کے پرچم لہرا ئے جنہیں پولیس کے چاک و چوبند دستے ہائی سکول لوات، آٹھمقام ، جورا کے طلباء اسکائوٹس دستوں نے سلامی پیش سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر، ڈی سی نیلم ، ڈی ایس پی نیلم نے سلامی لی ۔یونیورسٹی حال آٹھمقام میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسمبلی نے کہا کہ آزاد ریاست کے حصول کے لیئے لاکھوں شہداء نے قربانیاں پیش کی ہیں ہماری آزادی اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتی جب تک مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو بھارتی جابرانہ قبضے ظلم اور استبداد سے آزادی نہیں مل پاتی قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد ملت چوہدری غلام عباس کی جہدو جہد اور لاکھوں شہداء کی قربانیوں کی بدولت بر صغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد ریاست کا حصول ممکن ہوا، دونوں اطراف کے منقسم کشمیری عوام کی منزل پاکستان ہے بھارتی مظالم کے باجود مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کا ثمر ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بندوق کے سائے تلے پاکستانی پرچموں کی بھرمار کررہے ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر و سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور DG, اوقاف کی خصوصی ہدایت کے مطابق محکمہ اوقاف ضلع بھمبر کے دربار ہاء پر یوم تاسیس کے حوالے سے خصوصی تقریبا ت کا انقعاد کیا گیا جسمیں محکمہ اوقاف کے ملازمین اور زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی محکمہ اوقاف کے زیر تحویل دربار ہاء پر پاکستان و آزاد کشمیر کے قومی پرچم لہرانے کی تقریب بھی ہوئی اس سلسلہ میں دربار بابا شادی شہید میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی و دعایہ تقریب منعقد ہوئی با ضابطہ تقریب نماز ظہر کے بعد منعقد ہوئی جسمیں محکمہ اوقاف کے ملازمین اور زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی مقررین نے ملکی سلامتی ، کشمیر کی آزاد ی اور الحاق پاکستان کے مشن کی تکمیل تک جدو جہد جاری رکھنے کا عزم کیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالق کی شدید مذمت کی گئی شہدائے کشمیر ، تحریک آزاد کشمیر میں شہادتیں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور آپریشن ردا الفساد کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی آزاد کشمیر میں 70واں یوم تاسیس کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہجیرہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہجیرہ میں پُر وقار تقریبات کا انعقاد ،شہداء کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی آزای کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہجیرہ میں منعقد تقریب کی صدرات پرنسپل ادارہ محمد عاشق خان نے کی۔تقریب میں سٹاف ممبران و طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔طالبات نے تحریک آزادی کشمیر پر روشنی ڈالی ۔تقریب سے پرنسپل ادارہ محمد عاشق خان نے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں اسلاف کے کردار پر روشنی ڈالی اور مستقبل کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عہد کی تجدید کی۔دریں اثناء گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہجیرہ میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پھگواٹی ،دواراندی ،سہر مدارپور ،رکڑ کی صد ر معلمین و معلمات نے خصو صی طور پر طالبات کے ہمراہ شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصو صی ڈی ای او پونچھ محترمہ ریحانہ شاہ محمد صاحبہ تھی جبکہ تقریب کی صدارت اے ای او نسواں پونچھ محمد تقیب نے کی ۔طالبات نے ملی نغمے ،کشمیری ترانے پیش کیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کی صدر معلمہ محترمہ نگینہ لئیق نے شہداء کشمیر کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا۔اور مقبوضہ کشمیر میں میں حالیہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
