کشمیر سلگتی چنگاری ہے،عالمی برادری معاملہ نظر انداز نہ کرئے،سردار عتیق

مظفرآباد(وقائع نگار) آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور بھارت کو اپنا بوریا بستر گول کر کے کشمیر سے بھاگنا پڑے گا ،کشمیر جنوبی ایشیا ء کا سلگتا ہوا مسئلہ ہے ،عالمی برادری کو اس صورتحال کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کشمیریوں کا اُن کا پیدائشی حق حق خوداداریت دینا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز لیپہ سیکٹر میں بھارتی افواج کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر متاثرین کو امداد فراہم کرتے ہوئے متاثرین کی حوصلہ افزائی کرے اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والے تمام شہریوں کو فوری طور پر بینکر تعمیر کر کے دیں ،سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیریوں عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر بھارتی مظالم کا ڈٹ کر جواب دے گی بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے بلکہ کشمیری عوام کا خون شہادت سے بھرا ہوا ہے ،کشمیری عوام اپنے دفاع کے لیے بھرپور جوابی کارروائی کی صلاحیت رکھتے ہیں،انہوں نے گزشتہ روز کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے دوخواتین کی لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کی قربانیوں کو ضائع نہیں کرے گا اور کشمیری عوام کے حوصلوں کو بھی بلند وبالا رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مظفرآباد میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری پاک فوج کادفاعی حصارہیںبھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیرمیںبربریت کی انتہاکررہاہے بلکہ کنٹرول لائن پربسنے والے نہتے شہریوںکوبھی بلااشتعال فائرنگ کانشانہ بناکرانہیںشہیداوزخمی کررہاہے کالے قوانین کے ذریعے بھارت کشمیریوںکی نسل کشی کررہاہے برہان الدین وانی کی شہادت کے بعدتحریک آزادی میںنیاموڑآیاہے جس سے گھبراکرقابض بھارتی فورسز نے شروع سے کشمیریوںکی بینائی چھینناشروع کردی ہے معصوم کشمیریوںپرظلم وبربریت کے وہ حربے استعمال کیئے جارہے ہیںجن سے انسانیت شرماجاتی ہے مقبوضہ وادی میںقابض فورسزنے خواتین کے بال کاٹنے جیسے انسانیت سوز مظالم سے کشمیریوںکی تحریک کودبانے کی ناکام کوشش شروع کردی ہے مقبوضہ کشمیرمیںبے شمارلوگوںکی زندگیاںویران ہوگئی ہیںانہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیرمیںآئے روزقتل وغارت گری بھارتی حکومت کی کھلم کھلادہشت گردی ہے بھارتی حکومت کی دہشت گردی عالمی اداروںکے منہ پرکھلاطمانچہ ہے کشمیریوںکی اس طویل جدوجہدمیںچارسے زائدنسلیںقربان ہوچکی ہیںانہوںنے کہاکہ کنٹرول لائن پر مسلسل جارحیت بھارت کے عزائم کا ثبوت ہے آزادکشمیر کی عوام سیسہ پلائی کی دیوار بن کر ان حالا ت کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔اس موقع سابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی،دیوان علی خان چغتائی،شمیم علی ملک،مفتی منصورالرحمان ،راجہ ثاقب مجید،میر عتیق الرحمان ،خواجہ محمد شفیق ،اظہر گیلانی،انصر پیرزادہ ،سمعیہ ساجد راجہ ،شیخ مقصوداحمد ،سید یاسر نقوی ،ودیگر قائدین وکارکنان موجود تھے۔
