حکومتی ترجیحات میں نیلم سرے سے موجود ہی نہیں،میاں عبدالوحید
نیلم(بیورورپورٹ) سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادرجیسا سازشی کوئی بھی نہیں ہے میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومتی ترجیحات میں نیلم سرے سے موجود ہی نہیں ، چوکیدار چور بنے ہوئے ہیں ، سمگلنگ کاروبار بن چکا ہے ، نیلم میں سیاحت کے فروغ کے لئے فرینڈ لی نیلم لیز پالیسی قبول ہو گی، ستم ظریفی ہے کہ چھوٹے لوگ بڑے منصب پر فائز ہیں ، حکومت کو موقع دینا چاہتے ہیں تاکہ کل سپیکر یہ نہ کہیں کہ مجھے کیوں نکالا ، الیکشن کے دوران فرعونی دعوے اور نیلم کو پیرس بناکر خود کو مسیحا ثابت کرنے کی باتیں کرنے والے 41000 ووٹ لینے والے منصوبے جون 2017 کے بجٹ کے بعد کے ہیں، عوام کو دھوکا دیا جارہا ہے، تعلیمی پیکج کی منسوخی میں سب سے زیادہ کردار شاہ غلام قادر کا ہے ، مناظرے کا چیلنج قبول کرتا ہوں اڈا ڈھکی ، یا کالج گرائونڈ میں آجائیں ، موصوف کس بات پر مناظرہ کررہے ہیں، عوام کو دکھائے گے سہانے سپنے ا ب ڈراونے خواب بن گئے ہیں، سردار قمر الزمان نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر اعلانیہ ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے، لیز کی ہر وہ پالیسی قبول ہو گی جسمیں نیلم کے مقامی افراد کو ترجیع دی جائے گی، 30نومبر کو پی پی کا یوم تاسیس پریڈ گراونڈ میں منایا جائیگا، پی پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، شہید بھٹو کے افکار و نظریات کے پرچار اور پی پی کو حقیقی معنوں میں غریب مزدور کی ترجمان بنانے اور جمہوریت کے استحکام کے لئے کوشاں ہیں ، میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے نیلم پریس کلب میںصدر پی پی نیلم نذیر دانش ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ غلام قادر سازشیوں کے سرغنہ ہیں، مجاہد اول جیسے زیرک آدمی سے غدار ی کرنے والے نیلم سے کیا وفاداری کریں گے، بیڈ گورننس کا یہ حال ہیکہ نیلم ویلی کو چراگاں بنا دیا گیا ہے، اور غریب کا چولھا ٹھنڈ ا ہو چکا ہے، 2008 میں شاہ غلام قادر نے الزا م لگایا کہ میاں وحید نیلم کے دو انتخابی حلقوں کے مخالف ہیں اس پر اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کر کے ان کو جھوٹا ثابت کر چکا ہوں، نیلم کے وسائل لٹ رہے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں، گزشتہ پانچ سال شاہ غلام قادر کی ایماء پر جو بھی پوسٹ مشتہر ہوتی عدالت سے حکم امتناعی لیا جاتا رہا ، ہم ایسا نہیں کر رہے ، حکومت کو وقت دینا چاہتے ہیں مگر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتے، موصوف سیاسی کارکن بن کر بات کریں نیلم کی تعمیر و ترقی کے فرضی دعوے 2017 کے بجٹ میں صرف دس کلو میٹر روڈ تک محدود ہیں ، ڈیڑھ سال میں ہزاروں افراد کو بیروزگار کیا گیا ہے اگر یہ گڈ گورننس ہے تو اس کو سات سلام کرتے ہیں، میاں عبدالوحید نے کہا کہ پی پی کے یوم تاسیس کی تقریبات پریڈ گراونڈ میں شمولیت کے لئے اسلام آباد اور مضافات میں مقیم نیلم ویلی کے شہریوں کی شمولیت کیلئے سیکرٹری جنرل پی پی نیلم مشتاق سواتی و سردارممتاز پر مشتمل کمیٹی قائم کی ہے ، سیاحت کے فروغ کے لئے نیلم میں اربوں روپوں کی ضرورت ہے ، لیز پالیسی وہی قابل قبول ہے جو نیلم ویلی کے مفاد میں ہو گی،عوام کو دھوکہ دے کر مینڈیٹ لینے والے سے اب عوام حساب مانگ رہی ہے تو وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،اس موقع پر پی پی کارکنان کی معقول تعداد بھی موجود تھی
