عبدالخالق وصی سٹینڈنگ کمیٹی، پرویزاختر پی اے سی کے چیئرمین منتخب

اسلام اباد(سٹاف رپورٹر) ممبرآزاد جموںو کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی اور ملک پرویز اختر اعوان چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی آزاد جموںو کشمیر کونسل منتخب ۔ ازاد کشمیر، بیرون ممالک میں آباد کشمیریوں اور مسلم لیگ(ن) کے علاوہ دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی راہنمائوں اور کارکنوں جانب سے مبارک باد کے پیغامات۔ تفصیلات کے مطابق ازاد جموںو کشمیر کونسل کا54thسیشن گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان و چیئرمین ازاد جموںو کشمیر کونسل شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی اور چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی ازاد جموںو کشمیر کونسل کے تقرری کے حوالے سے قرارداد انچارج وزیر ازاد جموںو کشمیر کونسل چوہدری محمد برجیس طاہر نے پیش کی جبکہ اس سے قبل سردار عبدالخالق وصی کو ازاد جموںو کشمیر کونسل کے جملہ ممبران نے ایک غیر رسمی اجلاس میں متفقہ طور پر ازاد جموںو کونسل کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرنے کی سفارش دی۔ائین کے مطابق ووٹنگ کے ذریعے ازاد جموںو کشمیرکونسل کے6 منتخب ممبران میں سے چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کا انتخاب کیا جاتا ہے واضح رہے کہ ازاد جموںو کشمیر کونسل، ازاد جموںو کشمیر کے عبوری ائین ایکٹ1974ء کے تحت ایک قانون ساز ادارہ ہے جس کے6 ممبران کا انتخاب ازاد جموںو کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین سینیٹ کی طرز پر5سال کیلئے کرتے ہیں۔ صدر ازاد جموں وکشمیر کونسل کے وائس چیئرمین اور جناب وزیراعظم پاکستان بلحاظ منصب اس ادارہ کے چیئرمین ہیں جووفاقی پارلیمنٹ/کابینہ سے5 ممبران کو نامزد کرتے ہیں وزیراعظم ازاد جموںو کشمیر بھی اس کونسل کے بلحاظ عہدہ ممبر اور وفاقی وزیرا مور کشمیر اس کے بلحاظ عہدہ انچارج ہوتے ہیں۔
