دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد 1500 سے زیادہ تجاوزکرگئی

جنیوا(اے این این)ایک سال کے دوران دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد میں 15 سو سے تجاوزکرگئی  ہے جو 2015 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔نئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ایشیا میں 637 دولت مند ایک ارب ڈالر سے زیادہ کے سرمائے کے مالک ہیں جب کہ ارب پتی امریکی 563 کے ہندسے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایشیا میں سب سے زیادہ ارب پتی چین میں ہیں۔ دنیا کے امیر ترین افراد کا یہ گروپ 1542 دولت مندوں پر مشتمل ہے۔