مظفرآباد،قاتل کو سزائے موت کا حکم،15لاکھ جرمانہ بھی عائد

مظفرآباد(اے این این)حلقہ چار کھاوڑہ میں قتل کرنے والے مجرم کو ایڈیشنل سیشن کورٹ نے سزائے موت سنا دی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت مظفرآباد نے مقدمہ قتل سرکار بنام محمد لطیف وغیرہ میں فیصلہ سنادیا۔ملزم محمد لطیف کو مجرم ثابت ہونے پردفعہ 302/Aمیں سزائے موت ودفعہ 544میں 15لاکھ روپے ادائیگی معاوضہ برائے ورثاء مقبول جبکہ ملزم 13-2065میں تین سال قید محض سزا سنا دی۔فیصلہ اراکین عدالت رشید گل ایڈیشنل ضلع قاضی مظفرآباد وایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج میاں نعیم اللہ نے سنایا۔جبکہ مقدمہ میں دیگر پانچ ملزمان کو بری کر دیا گیا۔مستغیث کی طرف سے مقدمہ کی پیروی راجہ ظفر خان ایڈووکیٹ جگہ سرکار کی طرف سے گوہر الرحمان ایڈیشنل پبلک پراسیکوٹر اور ملزمان کی طرف سے زاہد اکرم خان،عبرین کاظمی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ کی حدود میں گوشت کے لین دین کے تنازعہ میں بشیر اکبر ولد اکبر ساکنہ گہل کے مقدمہ قتل سرکار بنام محمد لطیف وغیرہ میں سماعت مکمل کرتے ہوئے گزشتہ روز فیصلہ سنادیا۔عدالت ایڈیشنل سیشن کورٹ مظفرآباد کے اراکین عدالت رشید گل ایڈیشنل ضلع قاضی اور میاںنعیم اللہ ایڈیشنل سیشن جج مظفرآباد نے فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ کے مرکزی ملزم محمد لطیف کو آزاد جموں وکشمیر اسلامی قوانین کے تحت زیر دفعہ 302میں سزائے موت دفعہ 544میں مقتول کے ورثاء کو 15لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی کی سزا کے زیر دفعہ 13-20-65میں تین سال قید محض سنائی ہے۔جبکہ مقدمہ میں دیگر پانچ ملزمان فیاض علی عرف صدیق،نیاز علی،ذوالفقار علی،امتیاز علی،شہزاد کوبری کر دیا گیا۔ملزم کی سزا اور عملدرآمد اندر سات یوم تحت ضابطہ شریعت کورٹ سے توثیق کے بعد ہو گی۔ملزم کو نقل فیصلہ دے دی گئی۔