ایک بھائی تو گیا،دوسرا جانیوالا ہے،نیب کو ٹھیک کر دینگے،عمران خان

میانوالی (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک ڈرامے باز بھائی چلا گیا ہے اور دوسرا جانے والا ہے اگلی بار موقع ملے گا تو نیب، ایف بی آر اور پولیس کو ٹھیک کر کے دکھائیں گے نوجوانوں پر پیسہ خرچ کریں گے اور وہ پاکستان بنائیں گے جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا میانوالی میں جلسہ سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں نے 21سال جدوجہد کی اس دوران مجھے بڑی بڑی مایوسیاں ملیں لوگوں نے میرا مذاق اڑایا کہا ضمانت ضبط ہو جائے گی الیکشن میں مایوسی ملتی گئی آج میں اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ میانوالی کے لوگوں نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا مہم شروع کی تو کوئی سیاسی شخص میرے ساتھ نہیں تھا میانوالی کے نوجوان اور بچے میرے ساتھ تھے جو آج بڑے ہو گئے ہیں میانوالی کے لوگوں نے ہر دفعہ میری مدد کی ہے مہم کے ابتداء میں لوگوں نے کہا کیسے سیاسی جماعت چلائو گے تمھارے  پاس تو لوگ ہی نہیں پہلے بڑے کہتے تھے یہ دیوانہ ہے جیت ہی نہیں سکتا برا وقت بھی آیا قریبی لوگوں نے بھی مایوس کیا آج تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے میانوالی سے کامیاب نہ ہوتا تو شاید آج یہاں کھڑا نہ ہوتا کے پی کے میں پولیس نظام  بہتر کیا خیبر پختونخوا کے عوام سے پوچھیں پولیس پہلے سے بہتر ہے یا نہیں اب جب موقع ملے گا تو پنجاب کی پولیس ٹھیک کر کے دکھائوں گا شہباز شریف کی طرح پنجاب پولیس ٹھیک نہیں کریں گے ہم نے خیبر پختونخوا میں ساری اتھارٹی آئی جی کو دی شہباز شریف نے ہماری نقل کی اور نظام تو ٹھیک نہ کر سکے پنجاب پولیس کی وردیاں ہی تبدیل کر دیںپنجاب پولیس کی اچھی بھلی وردیاں تھیں مگر شہباز شریف نے انہیں ڈاکیا بنا دیا ہے شہباز شریف کتنی دیر اس قوم سے ڈرامے کرو گے دونوں بھائیوں میں ایک مظلوم اور معصوم بن جاتا ہے مجھے کیوں نکالا اور جتنا بڑا ڈرامہ باز دوسرا بھائی ہے اس جیسا میں نے کبھی نہیں دیکھا کہتا تھا میں آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسے نکالوں گا، یہ بھی کہتا تھا کہ اگر تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو میرا نام بدل دینا شہباز شریف تم بجائے پولیس کو ٹھیک کرو تم نے اربوں روپیہ خرچ کر کے ان کے کپڑے بدل دیے ہیں عمران خان نے کہا کہ ان کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے شکر ہے ایک بھائی تو گیا اور  اب دوسرا جانیو الا ہے عمران خان نے کہاکہ میں نے  دوسرا فیصلہ کیا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو سرکاری سکولوں کو ٹھیک کروں گا آج کے پی کے کے سکولوں میں100فیصد ٹیچر ہیں آج ٹیچروں کی میرٹ پر بھرتیاں کی جاتی ہیں پچھلے ایک سال میں ڈیڑھ لاکھ بچہ پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں گیا ہے ہم نے کے پی کے میں ہسپتالوں کی حالت بہتر کی آج وہاں مثالی ہسپتال ہیں لوگ سرکاری ہسپتالوں کو ترجیح دے رہے ہیں کے پی کے 60فیصد خاندانوں کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ ملتا ہے جس سے وہ ساڑھے پانچ لاکھ تک کسی بھی ہسپتال میں مفت علاج کروا سکتا ہے پاکستان میں پہلی دفعہ ہیلتھ انشورنس آئی ہے اور بہت جلد ساری آبادی کو ہیلتھ کارڈ دیں گے ہم نے تین سال میں ایک ارب 18کروڑدرخت لگائے 40چھانگا مانگا جتنے جنگل لگائے ہیں پاکستان دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ملکوں میں 7ویں نمبر پر ہے اگر ہم درخت نہیں لگائیں گے یہ گرمی بڑھتی جائے گی یہ پہلا صوبہ جس نے اتنے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جس طرح چائنہ نے 30سال میں 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا میرا ٹارگٹ ہے اگر موقع ملا تو 10سال میں 10کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے ہم غریب آدمی کے لیے یہ تمام پالیسیاں بنائیں گے مہنگائی کر کے آپ سے 3500ارب روپیہ ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے ورلڈ بینک کے مطابق صرف ایف بی آر میں جو چوری ہوتی ہے اس سے ملک کو 3200ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے میرا وعدہ ہے میں اس کو ٹھیک کر کے دکھائوں گا یورپ میں 90فیصد ٹیکس پیسے والے لوگوں سے جمع کیا جاتا ہے پاکستان میں اشیاء کی قیمتیں بڑھا کر ٹیکس جمع کیا جاتا ہے پٹرول پر 35فیصد ٹیکس سب کو دینا پڑتا ہے پیسے والے ٹیکس نہیں دیتے پاکستان میں غریب غریب تر ہو رہا ہے مجھے نہیں معلوم آصف زرداری نے کبھی کوئی ٹیکس دیا ہو اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے دو کام کروں گا ایک ایف بی آر اور دوسرا نیب کو ٹھیک کر کے دکھائوں گا نیب میں ہر سال 4000ارب روپے کی کرپشن ہے 3500ارب روپیہ ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے مگر 4000ارب روپیہ چوری ہوتا ہے 3200ارب روپیہ ایف بی آر کی نااہلی اور چوری کی وجہ سے جاتا ہے میں یہ پیسہ بچائوں گا پیسہ ہو گا تو نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پید اہوں گے ہماری حکومت آئی تو ٹیکس نہیں بڑھائوں گا اس کا نظام ٹھیک کروں گا اگر یہ دو ادارے ٹھیک ہو گئے تو سب ٹھیک ہو جائے گا اللہ تعالٰی نے اس ملک کو بہت کچھ دیا ہے نواز شریف 300ارب روپیہ ملک سے باہر لے کر گئے ہیں معمولی چوری کرنے والے کے ساتھ جیل میں کیا کچھ  نہیں ہو تا لیکن اربوں روپیہ چوری کرنے والے کو پروٹوکول ملتا ہے اس کی بیٹی کہتی ہے میری اور میرے خاندان کی کوئی جائیداد نہیں ہے میرا وعدہ ہے میں بڑے بڑے مگر مچھوں کو قانون کے دائرہ میں لا کر ان سے پیسہ نکالوں گا ان کو چھوڑوں گا نہیں ،اگر ہم کرپشن اور منی لانڈرنگ پر قابو پا گئے تو ملک خوشحال ہو جائے گا۔