ٹیکس نہ دینے والے تاجروں کے کاروبار سیل کر دینگے، ڈی سی میرپور

ڈڈیال (تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیومیر پور محمد محمود عالم نے کہا کہ برنس مین مالکان فوری طور پر ٹیکس ادا کریں کسی سے نرمی نہیں برتی جائیگی جو مالکان ٹیکس ادا نہیں کرینگے ان کے کارو بار پلازے سیل کر دیے جائینگے ۔وہی ملک ترقی کرتے ہیں جوٹیکس باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں کسی بھی ملک میں ٹیکس بندوق کے زور پر نہیں بلکہ عوام کی رضامندی سے وصول کیا جاتا  ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنئیر نائب صدر پریس کلب ڈڈیال چوہدری عاصم رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد محمود عالم نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں کیونکہ شریوں کی جانب سے ادا کیا جانے والا جائیداد ٹیکس ہی شہر کی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ تمام شہری مالکان بزنس مین ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں تو ملک اپنے پاوں پر کھڑا ہو سکتا ہے اور تعمیر وترقی بہتر انداز میں ممکن ہو سکتی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس ان لینڈ ریونیو کے افسروں ،تاجروں،اور صعنتکاروں کا ایک دوسرے سے چولی دامن کا ساتھ ہونا چاہیے تاکہ ملکر ملکی ترقی میں اپنا تاریخی کردار ادا کر سکیں مزید انہوں نے کہا کہ میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا میڈیا مسائل کی نشاہدہی اور ہماری رہنمائی کرے جہاں خرابی ہے نشاندہی کریں ازالہ کریں۔