مظفرآباد، ڈسٹرکٹ کورٹ اور فیملی کورٹ کے سٹینو گرافرز تبدیل
مظفرآباد(بیورورپورٹ) چیف جسٹس آزاد جموںو کشمیر عدالت العالیہ نے بمفاد عدلیہ محمد ارشاد سٹینو گرافر عدالت سول جج، کورٹ نمبر IIمظفرآباد کو تبدیل کر کے سٹینو گرافر عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن ججفیملی جج ضلع مظفرآباد اور عامر حفیظ سٹینو گرافر عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج فیملی جج ضلع مظفرآباد کو تبدیل کر کے سٹینو گرافر عدالت سول جج ، کورٹ نمبر IIمظفرآباد تعینات کیے جانے کی منظوری دی ہے ۔چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ نے خواجہ امیر الدین اسسٹنٹ بی ۔ 16عدالت ڈسٹرکٹ و سیشن جج حویلی (کہوٹہ ) کو عمر پیرانہ سالی مکمل کرنے پر مورخہ 15-11-2017(بعد دوپہر ) ملازمت سے جملہ مراعات پنشن کے ساتھ ریٹائرڈ کیئے جانے کے علاوہ حسب استحقاق رخصت قبل از ریٹائرمنٹ کے عوض 365ایام کی تنخواہ بطور لیو انکیشمنٹ ادا کیے جانے کی منظوری دی ہے جس کا رجسٹرار عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
