پیپلز پارٹی کے میڈیا ٹرائل پر لاکھوں ڈالرز خرچ کئے گئے:بلاول

 کراچی(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ   پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کئے گئے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو ل نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ صحافیوں کے خلاف دنیا میں کہیں بھی جرم ہو، پیپلز پارٹی نے اس کی مذمت کی ہے۔  بینظیر بھٹو نے میڈیا پرعائد آمریت کے سیاہ قوانین کا خاتمہ کیا۔بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو تاریخ کے بدترین میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کئے گئے، اس کے باوجود پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی کہ صحافیوں کو مکمل تحفظ ملے، ہم نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی حمایت کی۔ صحافیوں کو تحفظ اور ان کے مجرموں کو سزائیں دلانے تک جدوجہد کریں گے۔ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد سزاوں سے نہیں بچنے چاہئیں، ایسے مجرموں کو میسر چھوٹ کے خاتمے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔