پاگل کان وزیراعظم بنا تو پاکستان نہیں جائونگا،فاروق حیدر

راولاکوٹ(بیورورپورٹ)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آبادی کا تناسب بڑھ چکا ہے راولاکوٹ کے تاریخی حلقے کو اب شہری اور دیہی حصوں میں تقسیم کریں گے تا کہ لوگوں کے مسائل صحیح حل ہوں راولاکوٹ کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی قلت ہے دریائے آزاد پتن سے پانی لا کر راولاکوٹ کے لوگوں کی یہ مشکل ن لیگ حل کرے گی پونچھ میڈیکل کالج کو بھی نارمل میزانیہ پر لایا جائے گا۔ مارچ میں بلدیاتی انتخابات کروا کر اقتدار نچلی سطح پر لوگوں کو منتقل کریں گے ان خیالات کا اظہار راجہ فاروق حیدر نے پہلے سرکاری دورہ راولاکوٹ کے موقع پر ن لیگ ضلع پونچھ کے صدر اعجاز یوسف کی قیادت میں ملنے والے عوامی وفود سے گفتگو کرتے کیا بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ہم نے آزاد کشمیر میں نوجوانون کو بلا سود قرضے دینے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ نوجوان آوارہ گردی کی طرف مائل ہونے کے بجائے کارو بار کر سکیں بد قسمتی یہ ہے کہ ہاتھوں سے کام کرنے کا دور چلا گیا ہم نے اس دور کو دوبارہ لانا ہو گا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پونچھ کے لوگوں نے تحریک آزادی کو چلانے دو سو سال پہلے اس کی بنیاڈالنے کے بعد اب ریاست کی خوشحالی کے لیے سنہرے حروف سے کردار رقم کرنا شروع کر رکھا ہے عزیز برادران کی طرف سے آزاد کشمیر میں دوسرے گیس پلانٹ کی تنصیب قابل تعریف ہی نہیں سرمایہ داروں کے لیے قابل تقلید عمل بھی ہے راجہ فاروق حیدر جب پہلے باضابطہ سرکاری دورے پر پونچھ پہنچے تو ضلع پونچھ ن لیگ کے صدرایڈووکیٹ اعجاز یوسف نے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہر شخص کو ریاستی تشخص کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نادار طلبہ کے لیے وظائف مہیا کیے ہیں اس کے ساتھ 75کروڑ روپے کی خطیر رقم ملی ہے جو نوجوانوں کو بلا سود کاروبار کے لیے دیں گے تا کہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔آزاد کشمیر کے زیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمارے قائد ہیں عتیق خان کے حق میں دلی سے آوازیں اٹھ رہی ہیں لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ یہاں اسلام آباد کی آوازوں پر بھی عمل درآمد نہیں ہوتا پاگل خان پاکستان کا وزیر اعظم نہیں بن سکتا اگر کہیں ایسا ہو گیا تو مجھے بھمبر جیسے دوردراز علاقے میں بھی جانا پڑا تو پاکستان کا راستہ استعمال نہیں کروں گا ۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنا کر رہے گے میاں نواز شریف کا خوشحالی اور ترقی کا پروگرام آزاد کشمیر میں بھی لانا چاہتے ہیں جلد نواز شریف کو راولاکوٹ میں جلسہ کروائیں گے نواز شریف اہلیان کشمیر سے خصوصی محبت رکھتے ہیں میرٹ اور قانون کی بالادستی کے لیے ہمارے پاس ایک روڈ میپ اور ویثرن موجود ہے نئے شامل ہونے والوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے انھوں نے کہا کہ راولاکوٹ آزاد کشمیر کا جی ایچ کیو ہے اس خوبصورت خطے میں ٹورازم کو فروغ دیں گے اس کا حسن سوئزر لینڈ سے زیادہ متاثر کن ہے انھوں نے کہا کہ راولاکوٹ کے لوگوں نے تحریک آزادی کا آغاز کیا میرے باپ نے اس خطے کو دارلجہاد قرار دیا ہم نے تاریخ کو غلط ملط نہیں کیا زندہ قومیں اپنی تاریخ کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اس یادگار کو سرکاری حیثیت دی مگر اب پھر تاریخ مسخ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔ آزادکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے ضلع پونچھ کے دروہ کے دوران راولاکوٹ جیل کو سنٹرل جیل کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے جیل میں موجود مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ سنیٹری ورکرز سمیت دیگر مسائل بھی حل کیئے جائیں گے راولاکوٹ جیل کے سنگ بنیاد رکھنے موقع پر انہوں نے جیل کی تعمیر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر آزادکشمیر حکومت کے سابق وزیر سردار طاہر انور بھی موجود تھے وزیر اعظم کے اعزاز میں توصیف عزیز و دیگر کی جانب سے ایک پر تکلف ظہرانہ دیا گیا ۔اس موقع پر وزراء حکومت ضلعی انتظامیہ ڈیژنل آفیسران ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز نے شرکت کی ۔
راولاکوٹ(بیورو رپورٹ )وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ راولاکوٹ میںایک اضافی حلقہ ضروربنے گاجو وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کوٹلی نیلم کہوٹہ سمیت دیگر جگہوں پر بھی اضافی حلقے بنانے کی ضرورت ہے جس کے لئے آئین میں ترمیم لائیں گے انھوں نے کہا کہ طلبا ء یونین کے انتخابات بھی ہمارے مستقبل کے معماروں کو مستقبل کے لئے سیاسی طور پر تیار کر نا ہوگا اس سلسلہ میں طلباء یونین کے انتخابات کروائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم سرماء اور خزاں میں سیاحوں کو خصوصی سہولیات دیں گے تاکہ سیاحوں کی دلچسپی میں اضافہ ہو سکے ۔انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کو پولی تھن بیگ سے پاک کریں گے تاکہ پولوشن اور دیگر بیماریوں سے بچا جا سکے ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولاکوٹ میں مسلم لیگی رہنماء حاجی محمد رشید آف علی سوجل کی جانب سے دیئے گئے تاشتے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئیے تھے وہ تاتدریج مکمل کئے جائیں گے ۔اس موقع پر آزاد جمو ں وکشمیر حکومت کے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز وزیر صحت ڈاکٹر سردار محمد نجیب نقی ، ممبر آزاد جمو ں و کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی ، آزاد کشمیر کے سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار محمد سیاب خالد اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل جب وزیر اعظم آزادکشمیر گلف ہوٹل کھائیگلہ میں پہنچے تو ان پر تپاک استقبال کیا گیا ۔
راولاکوٹ(پی آئی ڈی )02نومبر 2017
