پیپلز پارٹی کی ترجیج مسئلہ کشمیر اور عوام کی عزت نفس بحال کرنا ہے،لطیف اکبر

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ حکومتیں لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہیں جبکہ موجودہ حکومت چھین رہی ہیں 150پولیس والوں کو نکالا گیاجبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد کیا گیا یہ شرم کی بات ہے یہ کیسی حکومت ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم وستم کر رہا ہے جبکہ یہاں جعلی میڈنٹ سے یہ لوگ آئے ہیں پیپلز پارٹی کا مقصد مسئلہ کشمیر کو حل کرنا اور لوگوں کو عزت نفس اور روٹی کپڑا کا نعرہ دیا تھا بھٹو خاندان نے برصغیر کی تاریخ میں جو قربانیاں دیں ہیں اس کی مثال نہیں ملتی موجودہ حکومت کو 22ارب روپے کا بجٹ ملا جو عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی نظریاتی سیاست کرنے والے تاریخ میں زندہ رہتے ہیں مفادات کی سیاست میاں براداران کی طرح بدنامی کا باعث بنتی ہے اس لیے کارکن نظریات کو پختہ رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام منعدقہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کی صدارت سردار ضیاء القمر نے ،جلسہ سے سابق مشیر حکومت سردار خالد محمود چغتائی،زاہد جبار عباسی،عبدالمجید ایڈووکیٹ،اعجاز بیگ،چوہدری حق نواز،ضمیر شاہ،سردار نسیم خان،پرویز اعوان،کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا چوہدری لطیف اکبر خان نے کہا ہے کہ ہر حلقہ میں دس ہزار سے زائد ووٹ ڈالے گئے جعلی میڈٹ نواز شریف کو کشمیری عوام، کی بددعا لگی ہے تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے صرف ڈانس کو فروغ دیا ان کے پاس تحریک آزادی کشمیر اور تعمیروترقی کا تعلیم صحت کے لیے کوئی پروگرام نہیں ہے صدر بیرون ملک کا دورہ کر رہا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کے لیے کوئی حکمت عملی کارگر نہیں ہو رہی ہے موجودہ حکومت صرف انتقامی تبادلہ جات کے لیے کام کر رہی ہے میرے حلقہ کے امیدوار نے حلقے کے اندر کوئی دورہ نہیں کیا ہم نے یہاں سڑکیں تعلیم وصحت کے لیے کام کیا ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ یہاں کے فنڈز سیروتفرفی پر خرچ کیے جا رہے ہیں ہم تعلیمی ادارے بنائے یہ ان کو ختم کر رہے ہیں ۔محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس ملک میں آمروں کا مقابلہ کیا نواز شریف معافی مانگ کر یہاں سے چلا گیا ہے جبکہ عمران خان چرس اور ہیرون کا عادی ہو چکا ہے میاں نوز شریف کے خلاف عدالتوں نے فیصلہ دیا اب وہ روتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا گیا ہے اس موقع پر سید ضمیر شاہ کو ان کی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا ۔
