گلگت بلتستان ریاست کا لازمی حصہ ہے الگ نہیں کیا جا سکتا،سردار عتیق

پشاور/مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے کارکن تحریک آزادی کے سپاہی ہیں اور مسئلہ کشمیر کو کسی سودے بازی کی نذر نہیں ہونے دینگے۔گلگت بلتستان ریاست کا لازمی حصہ ہے اس کو مجموعی تناظر سے الگ نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور کے ایک روزہ دورے اٹک ،پشاور ،حسن ابدال اور دیگر مقامات پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے آزادکشمیر کو ایک میونسپل کمیٹی سے باوقار حکومت بنایا اور یہی جماعت آزادکشمیر کے تشخص اور نظریہ الحاق کی ضامن ہے ،بعد کی حکومتو ں نے آزادکشمیر کو دوبارہ میونسپل کمیٹی بنانے کی راہ اختیار کی۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کی دوہری ذمہ ہے اُنہیں جہاں ریاست کے تشخص کے لیے کردار ادا کرنا وہی پاکستان کے ساتھ اپنے نظریاتی رشتوں کو مضبوط سے مضبوط بنانا ہے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کارکن آزادکشمیر کے عوام کے لیے امید کی کرن ہیں اور عوامی مسائل حل کرنے کے لیے خود کو وقف کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کے خلاف نوازشریف نے سازش کی تو آج بھگت رہے ہیں نوازشریف نے آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس کے خلاف بغاوت کروا کر ریاستی جماعت کو کمزور کرنے کی سازش کی جس کا صلہ وہ آج پاکستان میں اپنی جماعت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں دنیا مکافات عمل ہے،دوسروں کے لیے کھودنے والے خود کھڈے میں گرتے ہیں ہماری لیے مشکلات پیدا کرنے والے آج اپنی ڈوبٹتی کشتی کو بچانے کے لیے اپنے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ن لیگ ڈیڑھ سال قبل کے میزانیہ سے نیچے آچکی ہے آزادکشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ن لیگ کو اپنی اہمیت شیشے میں صاف دیکھائی دے گی اللہ کے فضل کرم مسلم کانفرنس کی قیادت کی محنت سے مسلم کانفرنس بلدیاتی انتخابات کا معرکہ سر کرئیگی ۔اس سے قبل صدر مسلم کانفرنس جب اٹک ،حسن ابدال ،فتح جنگ ،اور دیگر مقامات سے گزرے اُن کا جنگ شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر اُن کے ہمراہ سابق امیدوار اسمبلی اور چیئرمین یوتھ بورڈ مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید اور دیگر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔صدر مسلم کانفرنس نے پشاور میں مختلف تقریبات میں شرکت کی آج صدر مسلم کانفرنس میرپور کا دورہ کریں گے۔
