میرپور کو ترقی یافتہ بنانے کا تہیہ کرلیا،کسی سے زیادتی کرینگے نہ ہونے دینگے،فاروق حیدر

میرپور(بیورورپورٹ)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیروصدرمسلم لیگ ن آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ میرپورکوترقی یافتہ شہربنائیں
گے،نارتھ اور سائوتھ کاتاثرختم کردیاہے۔ہم سب ایک ہیں۔ آزادکشمیرکے تمام حلقوں کوبرابری کی بنیاد پرفنڈز تقسیم کیے ہیں کسی کے ساتھ بددیانتی نہیں کر سکتا ۔ ہماری کابینہ میں پیپلزپارٹی والاکلچرنہیں۔پیپلزپارٹی کے سابقہ دورمیں قیمتی زمینوں کوکوڑیوں کے بھائوفروخت کیاگیا۔سابقہ دورکی خرابیوں کاملبہ ہم پرپڑاہے۔ نظام حکومت کی خرابیوں کودورکرنے کے لیے پالیساں بنارہے ہیں۔ آزادکشمیرکی تاریخ میں پہلی بارسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کی مستقل تعیناتیاںعمل میں لائی ہیں۔میرپورگریٹرواٹر سپلائی وسیوریج سکیم کی تکمیل ، متاثرین منگلاڈیم کے لیے سوئی گیس اور نیوسٹی کے جملہ مسائل حل کریں گے۔ آزاد کشمیر کے آمدن ذرائع بڑھانے کے لیے ہائیڈرل اور ٹورازم کے شعبہ کومذیدوسعت دیں گے۔ سی پیک منصوبہ کے تحت قائم ہونے والے صنعتی زون میں ہائیڈرل پراجیکٹ کی بجلی فراہم کریں گے۔ آزادکشمیرمیں انویسٹمنٹ بورڈ قائم کردیاگیاہے۔ نیوسٹی ہسپتال کی 108 آسامیوں کومستقل کردیاگیاجبکہ مذید100  آسامیاں دیں گے۔ مسلم لیگ ن کی کارکنان اطمینان رکھیںانھوں نے این ٹی ایس کے نفاذ کے لیے جوقربانی دی ہیں وہ آئندہ نسلوں کی بہتری کے لیے پہلا پتھرثابت ہوگا۔میں وزیراعظم نہیں عوام کاخادم ہوں۔ آزادکشمیربھرکے عوام کے لیے منگل اور بدھ کے دن صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک عوامی مسائل سنوں گابلاتخصیص کوئی بھی فرد ملاقات کرسکتاہے۔اہلیان میرپورکی قربانیوں کابھرپوراحساس ہے ۔ میرپورکاآئندہ جلد دروہ کروںاور کھلی کچہری لگاکرعوام کے مسائل سنوں گا۔تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی ، خطہ کی تعمیروترقی ، انصاف اور میرٹ کی بالادستی میری حکومت کی ترجیحات ہیںاگرہم نے اپنی ترجیحات کے مطابق کام کیے تو آنے والے وقت میں مسلم لیگ ن کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکے گا۔ کارکنوں کی باعزت ایڈجسٹمنٹ دسمبرکے بعد کریں گے۔
ان خیالات کااظہار انھوں نے مسلم لیگ ن سٹی کے صدر مرزاطاہر کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیہ تقریب کی صدارت آزادکشمیرکے وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرچوہدری محمدسعید نے کی جبکہ سٹی صدرطاہرمرزانے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے میرپورکے جملہ مسائل سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔ تقریب سے ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سٹی جنرل سیکرٹری ساجد قریشی ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں آزاد کشمیرکے وزیرصحت ڈاکٹر محمدنجیب خان، ممبران اسمبلی چوہدری رخسار احمد، کرنل (ر) وقار احمدنور، سابق وزیرمحترمہ ناہید طارق، سابق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمدخان، سابق امیدواران اسمبلی چوہدری جاوید قادر، چوہدری محمدعارف، مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے صدرحاجی راجہ منیراللہ خان، راجہ خوشنود اعظم، مرزا ظفرحسین ایڈووکیٹ، طارق اسمعیل، عزیز الرحمن، راجہ شاہد خالق، حاجی افتخارخادم، خواجہ محمدلطیف، خواجہ ظفر، راجہ محمداعظم، راجہ رشید جمال، راجہ منیب ٹھاکر، راجہ نہیب ٹھاکر،سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمدحنیف، راجہ ناصراقبال، اعجاز میر، شیخ سجاد، نصیراخترموجو، سہیل ملک سمیت مسلم لیگ ن، یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف این کے سینکڑوں کارکنوں موجود تھے۔ قبل ازیں وزیراعظم جبکہ تقریب میں پہنچے تو ان پرگل پاشی کی گئی،ہار پہنائے گئے ، کارکنوں نے زبردست نعرہ بازی کی۔
وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے اپنے خطاب میں کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالتے ہی جو اہداف مقرر کیے تھے اس سے تمام علاقوں کے مسائل بلاتفریق حل ہورہے ہیں۔ تحریک آزادی کوعالمی سطح پراجاگرکرنے کے لیے صدر آزاد کشمیر سردارمحمدمسعود خان بھرپورذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان کوبیک فٹ پرلانے کے لیے کشمیری مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ہندوستان کی ظالم فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں اپنے مظالم کوآزماکردیکھ لیااس نے جس طرح انسانی حقوق کی پامالیاں کیں اس کی دنیا میں مثال نہیں دی جاسکتی۔بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکے عوام پرڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکوپوری دنیامیں بے نقاب کیاجاناچاہیے تاکہ بین الاقوامی دنیاکے سامنے اس کامکروہ چہرہ بے نقاب ہوسکے۔انھوں نے کہاکہ ا س سلسلہ میں حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام نے بھرپورکرداراداکیاہے۔ کشمیرکے سیاستدانوں کواتحاد واتفاق سے مسئلہ کشمیرکے لیے مشترکہ  جدوجہد کرنے چاہیے تاکہ گذشتہ 70 سالوں سے بھارتی مظالم برداشت کرنے والے کشمیریوں کوان کاپیدائشی حق خودارادیت مل سکے۔ وزیراعظم  نے کہاکہ اچھی حکومت کے لیے دوبنیادی شرائط ہیںبرابری کی بنیاد پرمواقع فراہم کرنااور میرٹ کانفاذ کرکے اختیاردینا۔ انھوں نے کہاکہ این ٹی ایس اور غیرجانبدارپبلک سروس کمیشن قائم کرکے ہم نے پہلا پتھررکھ دیاہے اور اس کاتمام کریڈٹ یوتھ کے نوجوانوں کوجاتا ہے جنھوں نے قربانی دے کرآئندہ نسلوں کے لیے صحیح سمت رکھ دی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنااختیاردیاہے اس حساب سے ہماری پوچھ گچھ بھی ہوگی۔ اگرہم نے حق دارکواس کاحق نہ دیاتو اس پرکیاگزرے گی ۔موجودہ این ٹی ایس کے نفاذ سے سینٹری ورکرز کے بچوں کی اساتذہ کی تقرریاں ہوئی ہیں ، پبلک سروس کمیشن کے ایک ممبرکی بیٹی آدھے نمبرکی وجہ سے رہ گئی ہے۔ آزادکشمیرمیں پٹواریوں کی تقرریاں بھی این ٹی ایس کے ذریعے کریں گے ۔ انھوں نے کہاکہ دنیا کہا ں کھڑی ہے اور ہم کہاں کھڑے ہیں اگرہم نے برابری اور اہلیت کی بنیاد پرلوگوں کومواقع نہ دیئے تو ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے پانچ سال اس طرح حکومت کی جس طرح چورچوری کامال بھی تقسیم نہیں کرتے۔ میرپور کی زمینوں کوکوڑیوں کے بھائو فروخت کیاگیا۔ ایڈھاک ملازمین کے لیے جوخرابیاں تھیں اس کابھی ملبہ ہم پرآن پڑا۔ انھوں نے کہاکہ ہم ہرکام درست سمت کرناچاہتے ہیں۔ آزاد کشمیرمیں 512 کلومیٹرنئی سڑکات بنائیں گے۔ میرپورسے دھان گلی مظفرآباد ، پلاک ، کوٹلی راولاکوٹ ِ، دھیرکوٹ ، اٹھمقام روڈز کومعیاری بنائیں گے۔منگلاڈیم اور نیلم ہائیڈرل پراجیکٹ کی رائیلٹی 15 پیسے کے بجائے 1 روپیہ 10 پیسے ملے گی۔ اس سے حاصل ہونے والی خطیررقم کوایجوکیشن ، ہیلتھ ، روڈز سمیت دیگرمفادعامہ کے منصوبوں پرخرچ کریں گے۔ آزادکشمیرمیں آمدن کے نئے ذرائع تلاش کررہے ہیں۔ ٹورازم اور ہائیڈرل کوفروغ دے کرمزیدآمدن بڑھائیں گے۔ آزا د کشمیرمیں تھری جی اور فورجی سروسز کابھی جلدآغاز ہوگا۔ ہم نے ایک سال میں وزیراعظم آفس میں کفایت شعاری کرکے پانچ کروڑرو پے کی بچت کی ہے۔ سابقہ دورمیں زکواة کاچیئرمین 10 لاکھ روپے ماہوار لیتاتھا ہم نے زکواٰة چیئرمین کی تنخواہ 85 ہزارمقرر کی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے حالات ٹھیک ہیں 2018 میں جب الیکشن ہوگاتو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے آزادکشمیرکے بجٹ کودوگناکیاجس پرہم ان کے شکرگزارہیں۔  

دریں اثنا وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کی زیرتعمیربلڈنگ کامعائنہ کیا اور بلڈنگ کے مختلف حصے دیکھے ۔ایکسین بلڈنگ چوہدری انعام الحق نے وزیراعظم کوہسپتال کے فیز ون کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ فیزI کے تحت نئی بلڈنگ 220 بیڈ پرمشتمل ہے جس میں ہسپتال انتظامیہ، او پی ڈی، لیب، ایکسرے، ڈائیلائسز سنٹر اورپرائیویٹ بیڈز بھی شامل ہیںجبکہ فیزII میں 280 بستروں پرنیاکمپلیکس تعمیرکیاجائے گا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے میرپورمنگلاروڈپر3 کروڑ 65 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے برقی لائٹس کے منصوبہ کاباقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پرآزادکشمیرکے وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرچوہدری محمد سعید، ممبراسمبلی کرنل (ر) وقار احمدنور، ڈائریکٹرجنرل ایم ڈی اے چوہدری اعجاز رضا، کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدطیب ، ڈی آئی جی راشدنعیم،ڈپٹی کمشنرانصریعقوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان سمیت دیگرافراد بھی موجود تھے۔      

  تتہ پانی(عتیق احمد ملک سے)آزادکشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ برادری وعلاقائی تعصبات منفی معاملات ہیں ، انکا کوئی فائدہ نہیں اور یہ سب تعمیر وترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں ،ہم ریاست کی ریاست کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنا چاہتے ہیں، اپنی ذمہ داریوں سے بالکل غافل نہیں ،ہم ریاست کے نظام کو ٹھیک کرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیںاورتمام ممکنہ ذرائع ووسائل استعمال کرتے ہوئے تمام خرابیوں کو دورکرنے اور کمی کو پورا کرنے کی کوشش رہے ہیں، سیاسی کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ بھی جائز وناجائز کا فرق محسوس کریں ، جہاں پر کوئی سرکاری حکام کسی سے زیادتی کرتے ہیں ،تو آپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کی نشاہدہی کریں ، اگر ایڈمنسٹریشن نوٹس نہیں لیتی تو مجھے بتائیںپھر میں جانوں اور وہ جانے ، سفارشی کلچر کے مکمل خاتمے کیلئے کوشاں ہیں،ریاست کے تمام لوگوں کے ساتھ برابری کی بنیادی پر سلوک کریںگے ، امیر وغریب تمام بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر روزگار دیںگے،اللہ تعالیٰ ہمیں آزمائشوں سے بچائے اور مجھ وساتھیوں پر کوئی کرپشن کا داغ نہ لگے ، ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے حلقہ نمبر1 پونچھ میں تاہی کے مقام پر ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر ملک محمد اتفاق کی رہائش گاہ پر ان کے اعزا ز میں دئیے گئے عشائیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،عشائیہ تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹرنجیب نقی، ممبر اسمبلی چوہدری یاسین گلشن ، سابق اُمیدوار اسمبلی ملک محمد یوسف،سابق ممبر کشمیرکونسل سردار نسیم سرفراز،سابق صدارتی مشیر سردار عبدالمنا ن گوہرایڈووکیٹ،ڈی سی کوٹلی راجہ ارشد محمود،ڈی سی پونچھ راجہ طاہر ممتاز،ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین سرفراز ،ایس پی پونچھ یاسین بیگ،مرکزی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن آزادکشمیر محمد حنیف ملک،اے ڈی سیاحت راولاکوٹ ملک فیاض خان، اے سی کوٹلی راجہ محمد نثار خان،اے سی ہجیرہ سکندر حیات،چیئرمین زاکوة ضلع پونچھ ملک شکیل اعوان ایڈووکیٹ،پی پی او وزیر اعظم آزادکشمیر سردار علی شان جنہال،سابق کونسلر حاجی ملک محمد زمان، ممبر مجلس عاملہ ن لیگ آزادکشمیر سردار منظر بشیر خان ایڈووکیٹ، سردار شاہد نوازایڈووکیٹ،ملک شاہنواز زمان ایڈووکیٹ،ملک محمد الطاف ، قمر رضا چوہدری،صدر پریس کلب تتہ پانی سردار محمد جاوید،جنرل سیکرٹری فاروق تبسم ، آصف ملک، عتیق احمد ملک،معروف ملک ،محمد سلیم ملک ،انجینئرعدیل نسیم،حافظ ارشد اقبال ملک ایڈووکیٹ،ریٹائرڈ صدر معلم محمد بشیر ملک،سردار فیصل شفیع، شاہد فاروق ملک،سردار فیصل فاروق،ڈاکٹر محمد نسیم ملک،ضیاء قمر چوہدری، عبدالقدیر چوہدری،ملک جمیل اعوان ،عدنان ملک سمیت کوٹلی وپونچھ کے دیگر انتظامی آفیسران ، مسلم لیگ ن کے عہدیداران وکارکنان اور وعوام علاقہ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر میزبان تقریب ملک محمد اتفاق نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور دیگر معزز مہمانوں کا ان کی رہائش گاہ پر آمد اور عشائیہ تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا، قبل ازیں جب وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ہمراہ وزیر صحت ڈاکٹرنجیب نقی، ممبر اسمبلی چوہدری یاسین گلشن ، سابق اُمیدوار اسمبلی ملک محمد یوسف،سابق ممبر کشمیرکونسل سردار نسیم سرفرازاور دیگر کے تاہی پہنچے تو ملک محمد اتفاق، ملک محمد مشتاق،محمد امین ملک، یاسین اتفاق واجد خالق اور دیگر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران وکارکنان اور وعوام علاقہ نے اُن کا والہانہ استقبال کیا،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے مزید کہاکہ تمام لوگوں سے انصاف کریںگے اورانھیں برابری کی سطح پر ہر طرح کے مواقعے مہیا کریںگے ، جس کاکوئی وزیر اعظم ، وزیر ، ایم ایل اے اور کھرپنچ نہیں ، اُس غریب کے بچے کہاں جائیں ،اسلئے ہمیں چائیے ہم اپنی روش تبدیل کریں ،حقدار کا حق اُس تک ضرور پہنچائیں گے ، کسی سے کوئی زیادتی کریںگے اور نہ ہی ہونے دیںگے ،اگر ہم زیادتی کرینگے تو اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے کسی صورت بچ نہیں سکیں گے ، ریاست وعوام کی خدمت کریںگے اور عوام نے الیکشن میں ہمیں جو میڈیٹ دیا اس کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے انشاء اللہ انکی توقعات پر پورا اُتریںگے۔دریں اثناء وزیرا عظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ملک محمد اتفاق کے بہنوئی بزرگ سماجی شخصیت ملک علی اکبر کی وفات پر تعزیت وفاتحہ خوانی کی اور جملہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔