نواز شریف اور عمران خان کے پاس عوام کیلئے کوئی پروگرام نہیں، لطیف اکبر

کھوئی رٹہ( تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کے پاس عوام کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے نواز شریف کرپشن چھپانے اور عمران خان احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس عوام کیلئے پروگرام میں معشیت کو بہتر کرنا ہے عوام کیلئے روٹی کپڑا اور مکان فراہم کرنا ہے تحریک آزادی کشمیر کی تکمیل سے تکمیل پاکستان کے ایجنڈے کو پروان چڑھانا ہے عوام کو صحت ،تعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے آزادکشمیر حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ابھی تک انہوں نے اپنا کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا بلکہ ہمارے بنائے گئے منصوبوں پر تختیاں لگائی جارہی ہیں پاکستان میں میاں نواز شریف نے بھی ادھورے منصوبوں پر عجلت میں تختیاں لگائی تھیں اور آزادکشمیر حکومت بھی ایسا کر رہی ہے لگتا کہ انہیں بھی جانے کی جلدی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برہی میں چوہدری حنیف کھٹانہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح تحریک آزادی کشمیر رہی ہے 6نومبر 1947ء کو تاریخ کا بدترین قتل عام ہوا اڑھائی لاکھ سے زائدکشمیری مسلمانوں کو شہید کیا گیا لاکھوں دربدر ہوئے لیکن آج تک کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کیا جاسکا انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے قیام کی گولڈن جوبلی میں آزاد کشمیر کے ہر حلقہ سے ایک ایک ہزار کارکن لیکر اسلام آباد پریڈ گرائونڈ جائیں گے یہ لوگ پی ایس ایف اور پی وائی او کے علاوہ ہیں گولڈن جوبلی ثابت کریگی کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کی جماعت ہے اور آج پاکستان ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے ایک سوال کے جواب میں چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ جن اضلاع میں پارٹی کی تنظیم سازی نہیں ہوئی اسے جلد مکمل کریں گے ہماری کوشش ہے کہ کارکنان پیپلز پارٹی کی رائے کو مقدم رکھ کر تنظیم سازی کی جائے تاکہ اسکے بہتر نتائج آسکیں انہوں نے کہاکہ تعلیمی پیکج پیپلز پارٹی کے نہیں بلکہ عوام کے مفاد میں ہے ہم نے دور دراز علاقوں میں بچوں اور بچیوں کو علم کی دولت سے روشناس کرانے کیلئے تعلیمی پیکج لایا جسے حکومت نے سیاست کی نظر کر دیا اب عدالتوں سے جو فتح ملی ہے وہ عوام کی فتح ہے تعلیمی پیکج سے علمی میدان میں آگے بڑھنے سے قوم کے مستقبل کو محفوظ بنایا گیا ہے چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ ہمارا ہمیشہ اصولی موقف رہا ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کے الیکشن ایک ہی وقت پر ہونے چاہیں تاکہ آزادکشمیر کے الیکشن میں مداخلت ختم ہو سکے اور لوگ آزادانہ طریقہ سے اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں ۔
لطیف اکبر
