باغ،مین بازار میں آتشزدگی،فائربریگیڈ نے سانحہ ٹال دیا

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مین بازار میں آتشزدگی فائر بریگیڈ کا عملہ ایڈمنسٹریٹر کی نگرانی میں موقع پر پہنچ گیا اور بازار کو ایک بڑے حادثہ سے بچا لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احمد بیکرز کے گودام جہاں آئل اور گھی وافر مقدار میں موجود تھا کو بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ جانے سے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے بلدیہ باغ کو اطلاع ملتے ہی ایڈمنسٹریٹر فائر بریگیڈ گاڑی اور دیگر عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فوری طوری پر آگ کو قابومیں لے لیا گیا بلدیہ باغ کی اس شاندار کارروائی پر باغ کے تاجروں شہریوں سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے ملک آفتاب اعوان کی اس شاندارکارروائی پر بلدیہ باغ اور ان کے پورے سٹاف کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ایڈمنسٹریٹر باغ کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے اگر فائر بریگیڈ کا گاڑی بروقت نہ پہنچتی تو یہ آگ پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی جس سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں کا نقصان ہونے کا خدشہ ہوتا ۔(فوٹو میل ہیں)
