مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں شہریوں کی مارپیٹ ، املاک کی توڑ پھوڑکی

سرینگر 14جنوری (کے ایم ایس )
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہریوں کو سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور املاک کی توڑ پھوڑ کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ کے شاہ محلہ میں گھروں میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں سمیت اہلخانہ کی ماپیٹ کی ۔ قابض فوجیوں نے گھروں میں موجود قیمتی اشیا اور کھڑکیوں او ردروازوں کی بھی سخت توڑ پھوڑ کی ۔ 
دریں اثنا جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے ترجمان نے ایک بیان میں پارٹی چیئرمین مختار احمد وازہ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کی۔ KMS-05/M