بھمبر،سماہنی یونین کونسل چوکی 20سال سے بنیادی سہولتوں سے محروم

بھمبر(  بیورورپوٹ )تحصیل سماہنی یونین کونسل چوکی 20سال سے بنیادی سہولتوں سے محروم حکومتی ناانصافی یامقامی ایم ایل اے کی نا اہلی تفصیلات کے مطابق حلقہ عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جائے جبکہ عوام علاقہ عرصہ50سال سے طبی مرکز پوسٹ افس اوربنک جیسی سہولتوںسے محروم حکومت عوام علاقہ کے مسائل  پر توجہ دے تاکہ عوام علاقہ ان بنیادی سہولتوں سے مستفید  ہو سکیں چوکی کے نواحی گائوں تونین کے عوام علاقہ  نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور سنئیر وزیرحکومت  چوہدری طارق فاروق سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 12ہزار  افراد اور29محلے  220گھرانے پرمشتمل ابادی  بنیادی سہولتوںسے محروم ہیں  انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہمارے بنیادی سہولتوں کو پورا کرے تا کہ عوام علاقہ سکون کی زندگی بسر کر سکیں۔