باغ،مرشد چوک میں پانی کی لائن ٹوٹنے کیخلاف تاجروں کا شدید احتجاج
باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرشد چوک میں پانی کی پائپ لائن ٹوٹنے کے خلاف باغ کے تاجروں کا شدید احتجاج مرشد چوک اور خان چوک کے دوکانداروں نے محکمہ ابرساتی کے حکام کے خلاف نعرہ بازی کی دکانداروں نیے محکمہ ابرسانی حکام کو دو دن کی ڈیڈ لائن دے دی اگر دو دن کے اندر پائپ لائن ٹھیک نہ کی گئی تو باغ کے تاجر بڑا احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام ترزمہ داری محکمہ اب رسانی پر ہوگی احتجاجی مظاہرہ سے سردار الیاس سدوزئی،عبدالقادر خان افریدی، چوہدری سعید، اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ مرشد چوک کے پاس گزشتہ دو ماہ س پانی کی پائپ لائن ٹوٹی ہوئی ہے پانی ساری سڑک میں پھیل جاتا ہے جس سے راہ گیروں طلبہ وطالبات کا گزرنا مشکل ہو رہا ہے اس قدر کیچڑ ہوتا ہے کہ نمازیوں کے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں محکمہ اب رسانی اور باغ انتظامیہ نوٹس لے اور پانی کی پائپ لائن فوری طور پر ٹھیک کروائی جائے۔(فوٹو میل ہیں)
