عوام سے کیا ہر وعدہ پورا،ترقی کا پہیہ جام نہیں ہو گا،محمود جرال

کھوئی رٹہ( تحصیل رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی کھوئی رٹہ مرزا محمود اختر جرال نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کے تعمیروترقی کے عمل پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹائون کمیٹی کھوئی رٹہ عوامی خدمت کے نصب العین کو آگے لیکر چلے گئی وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ،سابق وزیر اعظم و صدر سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان وزیر قانون و برقیات راجہ نثار احمد خان نے ٹائون کمیٹی کھوئی رٹہ کا ایڈمنسٹریٹر بنا کر مجھ پر جو اعتماد کیا اس پر ان کا مشکور ہوں انشااللہ حکومت آزاد کشمیر اور سالار جمہوریت کے اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مرزا محمود اختر نے مزید کہاکہ گزشتہ 10سالوں سے آزادکشمیر میں تعمیروترقی کا عمل روکا ہوا تھا جب سے آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت بنی ہے تعمیروترقی کا عمل تیز ی سے جاری ہے موجودہ حکومت نے عوام سے جووعدے کیے تھے وہ ضرور پورے ہوں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آئندہ حکومت پھر ن لیگ کی ہوگی میاں نواز شریف نے پاکستان سے خانہ جنگی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو تعمیروترقی کی راہ پر گامزن کردیا قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں آزادکشمیر میں بھی تعمیروترقی اور گڈ گورنس کیلئے حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے مرزا محمود اختر نے کہاکہ وزیر قانون وبرقیات راجہ نثار احمد خان کی دور اندیشی اور صلاحیتوں پر فخر ہے ان کی قیادت میں کھوئی رٹہ ٹائون کمیٹی کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا میڈیا اور عوام سے تعاون کی توقع رکھتا ہوں انشااللہ اپ لوگوں کو مایوس نہیں کرونگا۔
محمود جرال