نظامت اعلیٰ تعلیم سکولز میں سارا سسٹم آن لائن کر دیا ،روشن جوہر

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ناظم اعلیٰ تعلیمات سکولز آزاد کشمیر راجہ روشن جوہر نے کہا ہے کہ نظامت اعلیٰ تعلیم سکولز میں سارا سسٹم آن لائن کر دیا گیا فروری سے تمام خطوط وکتابت ای میل کے زرئعے ہوگا آزاد کشمیر کی تاریخ میں محکمہ تعلیم کی واحد نظامت ہے جس نے وئب سائٹ تیار کر لی ہے جس پر ہر کیٹگری باالخصوص سنیئر ٹیچرز کی سنیارٹی لسٹیں اپ لوڈ کر دی گئی ہیں اگر کوئی غلطی ہے تو معلمین اپنا عزر پیش کر سکتے ہیں کئی سال سے وفات پا جانے والے اساتذہ کا نام سنیارٹی لسٹوں میں موجود ہوتا تھا جس سے معاملات خراب ہو رہے تھے سنیارٹی کا ازالہ کر دیا گیا ہے راجہ فاروق حیدر وزیر اعظم کی جانب سے گڈ گورننس اور میرٹ کی پالیسی پر من وعن عمل ہورہاہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال پرایئویٹ  سکولوں کے مقابلے میں بہتر نتائج آرہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران پر زور دیا کہ وہ اداروں کی سپروین اور مانیٹرنگ کرتے ہوئے صبح کی اسمبلیوں میں لیکچر دیں عوام کی شکایات کے لیے مہینہ میں ایک بار کھلی کچیری لگائیں اور دفتر کے باہر شکایت بکس نصب کیے جائیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ڈیوٹی چھوڑنے سے پہلے اپنے حکام سے اجازت لیں بصورت دیگر ان کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 انہوں نے بتایا کہ ہم نے محکمہ تعلیم میں دیر پا اور مستقل قسم کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہوں نے بتایا کہ 280مردانہ اور 180زنانہ شعبہ کی سنیئر معلمات کے ٹائمز سکیل بی18اور بی19 کی ترقیابیوں کے لیے نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا ۔