ایم ڈی ایس ہسپتال باغ کو سی ایم ایچ کا درجہ دیا جائے،خان سلیم

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجمن تاجران باغ کے سابق صدر خان سلیم خان نے ایم ڈی ایس ہسپتال باغ کی اپ گریڈیشن کرکے اس کو سی ایم ایچ کا درجہ دیا جائے۔ تاکہ ضلع بھر کے لوگوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خان سلیم خان نے کہا کہ ایم ڈی ایس باغ کے شہر یوں کو سہولیات پہنچا رہا ہے۔ ایم ڈی ایس باغ کے کرنل ادریس بٹ ہسپتال کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور اس ہستپال کو حکومت پاکستان سی ایم ایچ کا درجہ دے۔ تاکہ باغ کے لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے جی او سی مری مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم ڈی ایس کو سی ایم ایچ کا درجہ دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تاکہ باغ کے لاکھوں شہری اس سے مستفید ہو سکیں۔