بھارت جابرانہ فوجی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آوازنہیں دباسکتا:پاکستان

اسلام آباد(کے پی آئی)دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ بھارت فوجی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی آوازدبانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔انہوں نے یہ
 بات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کو ایک انٹرویو میں بھارتی فوج کے سربراہ کے دھمکی آمیزبیانات پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہی۔ترجمان نے کہاکہ کشمیرکے تنازع کاواحدحل مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام رائے شماری کے انعقاد میں مضمر ہے جس کاسلامتی کونسل کی قراردادوں میں وعدہ کیاگیاہے۔ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاکہ بھارت کے حالیہ بیانات سے اس کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے کیونکہ اس کی تشدد آمیزپالیسیاں کارآمد ثابت نہیں ہورہی ہیں۔