حکومت نے کرپشن کا عالمی ریکارڈ بنانے کا بیڑہ اٹھا لیا،میاں وحید

میرپور(بیورورپورٹ) آزادکشمیر کے سابق وزیرتعلیم میاں عبدالوحید نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے دھونس دھاندلی کرپشن کے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا بیڑا اٹھا لیاہے ، گڈگورننس اورمیرٹ نام کی کوئی چیز زمین پرنظر نہیں آتی حکمرانوں کے قول فعل میں  کھلا تضاد ہے حکمرانوں کے اس طرز عمل کو اور ان کے اصلی چہرے کوعوام جان چکے ہیں، پاکستان میں پیپلزپارٹی 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی، نوازشریف  اینڈ کمپنی کاسورج غروب ہوچکاہے جمہوریت کی بحالی کیلئے پیپلزپارٹی کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے آزادکشمیر  میںPPPکی ضلعی ، تحصیل سٹی لیول کی تنظیموں کے(باقی صفحہ5بقیہ نمبر39)

 قیام سے جماعت مضبوط ترہوجائے گی2016کاالیکشن ہم ہارے نہیں ہمیں منصوبہ بندی کے تحت ہرایا گیا ،PPPنے جو تاریخی کام کیے ، ماضی کی 60سال کی حکومتیں نہیں کرسکیں آزادکشمیر میں ایک وقت میں تین میڈیکل کالج اور تعلیمی پیکج  دینا ہماری حکومت کابڑا رنامہ ہے  وزیراتعلیم میاں عبدالوحید نے کہاکہ آزادکشمیر میں ہماری حکومت نے5سال کے اندر کشمیر کے قومی تشخص اورکارکنوں کی عزت نفس کاخیال رکھا ، اورہم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جس میں ہم کامیاب رہے، انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے جو وعدے کیے ان کوپورا نہیں کرسکے، بلدیاتی الیکشن ایکٹ74میں ترامیم کرنے کے دعوی کہا ںگئے انہوںنے کہاکہ دھونس دھاندلی کرپشن کی ایسی مثالیں سامنے آرہی ہیں جس سے حکمرانوں کوماسوائے شرمندگی کچھ حاصل نہ ہو گا انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کایہ خطہ بڑا پرامن ہے اوریہ کسی مہم چوئی کا متمل نہیں ہوسکتا، حکمرانوں کوعقل کل بننے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کے مشعور ے سے آگے بڑھناچایئے ، اورحالات کوخرابی کی طرف نہیں لے جاناچایئے، میاں عبدالوحید نے کہاکہ پیپلزپاٹی حکومت کے ہر غیر قانونی اقدام کیخلاف آواز بلند کریگی اورعدالتوں سے رجوع کریگی ، انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر سے غربت جہالت اخلاس بے روزگاری کاخاتمہ ہماری اوالین ترجیح رہا اور رہے گا ، انہوںنے کہاکہ بلدیاتی ایڈمنسٹریٹر کی تقرر ی کے بجائے حکومت  بلدیاتی انتخابات کر وائے جاتے توان کوآٹے دال کابھائومعلوم ہوجاتا ، انہوںنے کہاعنقریب وہ آزادکشمیر کے صدر چیف سیکرٹری آئی جی سے ملاقات کر کے حکومتی حرابیوں کی نشاندہی کروں  گا اگر پھر بھی حکومت نے اصلا ح احوال  کی تو پھر پارٹی کی مرکزی قیادت کے نوٹس میں لا کر آزادکشمیر میں احتجاج کریںگے ،