نوازشریف نے مودی کی دوستی میں کشمیر کاز تباہ کر ڈالا،آصف علی زرداری

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے شر یک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پا ہید ار امن قائم نہیں ہو سکتا کشمیر ہمارے لئے ی اور موت کا مسئلہ ہے پیپلزپارٹی نے آپنے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کو دنیا کا نمبر ون مسئلہ بنا دیا تھا نواز شریف نے مودی کی دوستی میں کشمیر کاز کو بری طرح نقصان پہنچا یا ۔وہ آج یہاں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر، سینئر ناہب صدر چودھری پرویز اشرف اور سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب سے گفتگو کر رہے تھے۔ آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں پیپلزپارٹی ان انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہیں اس کے لیے تمام مہاجرین حلقوں میں کام کریں پیپلزپارٹی انتخابات میں کامیابی کے بعد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی اور کشمیری عوام پیپلزپارٹی کے دور میںہی آزادی کی نعمت سے سرفراز ہونگے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے ان کو دعوت دی کہ وہ آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں ۔ آزادکشمیر کی سیاسی قیادت چاہتی ہیں کہ وہ پاکستان میں نئی بننے والی پیپلزپارٹی کی حکومت کے سربراہ سے مل کر مسئلہ کشمیر کو اپنے دستور میں پہلی جگہ دیں جس پر آصف زرداری نے کہا کہ میں جب تک زندہ ہوں مسئلہ کشمیر میرے ایمان کا حصہ رہے گا۔ پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اورہم اب کشمیر لیں گے اور پورے کا پورا لیں گیا اور میں جلد اسلام آباد آکر آزادکشمیر کے سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک بڑی سیاسی قوت ہے آج عوام جس جوش و خروش کے ساتھ ہمارے جلسوں میں شریک ہو رہے ہیں اور دہڑا دہڑ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اس سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پیپلزپارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی۔
