مظفرآباد، جوان بیٹے کی گمشدگی کا غم باپ کی جان لے گیا
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) آسمان کھا گیا زمین نگل گئی، ممتا اپنے لخت جگر کیلئے تڑپ گئی ،25 سالہ نوجوان بیٹے کے غم سے والد بھی دنیا فانی سے کوچ کرگیا، مظفراباد کے نواحی گائوں مچھیارہ کی رہائشی خاتون نقشہ بی بی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرا25 سالہ بیٹا الطاف شاہ جوکہ طارق اباد نسرین نامی خاتون کے رکشہ کا ڈرائیور تھا۔ الطاف شاہ 5 سال تک نسرین نامی خاتون کا رکشہ چلاتا رہاہے ۔ ایک سال سے لاپتہ ہے ۔ والد نے آزادکشمیر بھر سمیت پاکستان میں بھی تلاش کیا تھا۔ لیکن نہیں مل سکا، بیٹے کے غم میں والد بھی چل بسا ۔ خداراہ ارباب اختیار میرے بچے کی بازیابی کیلئے میرے ساتھ معاونت کریں۔ تفصیلات کے مطابق مچھیار ہ کی رہائشی نقشہ بی بی بیوہ سید عابد حسین شاہ نے گزشتہ روز اپنے 25 سالہ بیٹے کی گمشدگی کی تفصیلات سے اگاہ کرنے کیلئے میڈیا کے پاس پہنچ گئی ، جوان سالہ بیٹے کیلئے تڑپنے والی خاتون نقشہ بی بی نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ جلال اباد نسرین نامی خاتون نے اپنے رکشے پر میرے بیٹے کو ڈرائیور رکھاتھا خداراہ تحقیقات کی جائے تاکہ بیٹے کی بازیابی میں مدد مل سکے۔
