مقبوضہ کشمیر :آسیہ اندرابی کی گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش ،عوام سے جلد صحت یابی کیلئے دعاکی اپیل

سرینگر30جنوری (کے ایم ایس )
مقبوضہ کشمیرمیں دختران ملت نے پارٹی سربراہ آسیہ اندرابی کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کشمیری عوام سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آسیہ اندرابی کی ساتھی فہمیدہ صوفی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ گزشتہ روز دختران ملت کی سربراہ کی طبیعت بہت بگڑ گئی اورانہیں درگجن ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور بات چیت سے بھی منع کیاہے۔
واضح رہے کہ آسیہ اندرابی دمے سمیت متعدد ا مراض میں مبتلا ہیں اورگزشتہ سال امپھالا جیل میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت طویل نظربندی کی وجہ سے انکی حالت مزید بگڑگئی