مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام کے قتل اور فوجی کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شوپیاں میںآج مسلسل چھٹے روز بھی ہڑتال
سرینگر30جنوری (کے ایم ایس )مقبوضہ کشمیر میںمشترکہ حریت قیادت کے زیراہتمام آج سرینگر میں شوپیاں ، پلوامہ ، کولگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے کشمیریوں کے قتل اور تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کی مذمت کیلئے ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
 کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حیدر پورہ سرینگر میں منعقدہ مظاہرے میں حریت رہنماﺅں بشمول شیخ رشید احمد ،امتیازحیدر، عمر عادل ڈار،شوکت احمد بخشی ، نورمحمد کلوال ، مختار صوفی اور ایڈووکیٹ یاسر احمد نے شرکت کی ۔
 سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بدنام زمانہ تہاڑ جےل مےں نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے ناروا سلوک کے بارے میں نئی دلی ہائی کورٹ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیری نظربندوں کی سلامتی پر تشویش ظاہر کی ۔ نئی دلی ہائی کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی تین رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کشمیری ہروقت اس خوف مےں مبتلا رہتے ہےں کہ انہےں کسی بھی وقت کوئی بہانہ بناکر قتل کےا جاسکتا ہے ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں معروف آزادی پسند کشمےری رہنما سےد صلاح الدےن کے فرزند شاہد ےوسف کے سر پر مسلسل ضربیں لگائی گئیںجس سے وہ لہولہان ہوگئے۔ پولیس نے دیگر چار کشمیریوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔
درےںاثناءبھارتی فوجےوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کے خلاف ضلع شوپےان مےں آج مسلسل چھٹے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی ۔ قابض انتظامےہ نے ان ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لےے ضلع کے اہم علاقوں مےں بھارتی فوجےوں اور پولےس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعےنات کررکھی تھی ۔ شوپےان اور پلوامہ مےں آج چھٹے روز بھی موبائل انٹرنےٹ سروس معطل تھی۔کل جماعتی حرےت کانفرنس کے رہنما محمد ےوسف نقاش اور دےوندر سنگھ ضلع مےںشہداءکے اہلخانہ سے اظہار ےکجہتی کے لےے ان کے گھر گئے۔بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے سامبورہ مےں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ فورسز نے علاقے کو محاصرے مےں لے کر گھرگھر تلاشی شروع کی ۔
کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چےئرمےن سےد علی گےلانی نے اپنے اےک بےان مےں تحرےک حرےت کے رہنماﺅں اور کارکنوں بشمو ل عبدالغنی بٹ، عبدالسبحان وانی، محمد افضل بٹ اور ظفرالاسلام پر کالا قانون پبلک سےفٹی اےکٹ لاگو کرنے کی مذمت کی ہے۔ مےرواعظ عمرفاروق نے اےک بےان مےں قابض انتظامےہ کی طرف سے شوپےان ہلاکتوں کی نام نہاد تحقےقات کے اعلان کو محض دھوکہ اور فرےب قراردےا ہے۔
مختلف حرےت رہنماﺅں نے اپنے بےانات مےں ساتوےں جماعت کے طالب علم وامق فاروق کے ےوم شہادت پر انہےں خراج عقےدت پےش کےاہے۔ وامق فاروق 2010ءمےں سرےنگر مےںبھارتی پولےس کی طرف سے فائر کےا گےاآنسو گےس کا شےل لگنے سے شہےد ہوا تھا۔
ادھر مسلم پرسنل لاءبورڈ کے نائب صدر اور نائب مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے سرےنگر مےں اےک پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کے لےے موقع ہے کہ وہ اپنے لےے علےحدہ ملک کا مطالبہ کرےں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت عدم برداشت کی راہ پر گامزن ہے اور مسلمانوں کو بھارت مےں مختلف بہانوں سے ہراساں کےا جارہا ہے۔ KMS