بھمبر، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے شہر کی صفائی کیلئے کمر باندھ لی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی، مرزا اجمل جرال نے بھمبر شہر کی صفائی ستھرائی، سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے کمر با ند ھ لی ، ایڈ مسٹریٹر مرزا اجمل جرال کا شہر کے مختلف حصوں کا دورہ اندرون شہر صفائی ستھرائی پر کوئی کمپر و مائز نہیں ہو گا ۔ سینئر انسپکٹر اور خاکروب اگر کوتاہی کے مرتکب ہوئے تو سخت کاروائی کروں گا بھمبر کے شہریوں کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں شہری کسی بھی مسئلہ کے حل کے لیے دفتر کے علاوہ میرے ذاتی فون نمبر پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں ایڈ منسٹریٹر مرزا اجمل جرال کی بھمبر پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق ایڈ منسٹریٹر بلدیہ مرزا محمد اجمل جرال نے بھمبر شہر میں تعمیر و تر قی اور شہر کی صفائی ستھرائی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کے وزٹ شروع کر دیے ہیں گذشتہ دنوں انہوں نے اندرون شہر متعدد علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں کو در پیش مسائل سے اگاہی حاصل کی اس موقع پر انہوںنے بھمبر پریس کلب کے صدر انصر زمان خان اور ان کی دیگر ٹیم سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات پر کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائے گا سنٹری انسپکٹر اور خاکر وپوں کو خبر دار کر دیا ہے کہ جو کوئی اس حوالہ سے کوتاہی کا مرتکب پا یا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لو گا انہوں نے مزید کہا کہ میرا عزم بھمبر شہر کو خوب صورت بنانا ہے شہر کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے اگر کسی کے پاس کوئی تجویز ہو تو وہ میرے ساتھ شیئر کرئے ان شا اللہ شہر کو خوب صورت بنا کر دم لوں گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ازاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ویژن کے مطا بق ایک ایک پائی بھمبر شہر ی کی تعمیر و تر قی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کرینگے عہدے انے جانے والی جیز ہیں ان شا اللہ جب تک اس عہدے پر فائز رہوں گا بھمبر شہر کو خوب صورت اور صاف ستھرا بنا نے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاوں گا انہوں نے کہا کہ صحافی مسائل کی نشاندہی کریں شہریوں کو در پیش مسائل کے حل کے لیے میرے دروازے پر کسی کیلئے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی حکومت ہے عوام بھی مسلم لیگ ن کو مسائل کے چھٹکا رے کا ضامن سمجھتے ہی ان شاء اللہ بھمبر کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
