مقبوضہ کشمیر :کم عمر لڑکی کی آبروریزی اور قتل کے بہیمانہ واقعے کے خلاف احتجاجی ریلی
جموں31جنوری(کے ایم ایس)
مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں ایک کم عمر لڑکی آصفہ کی آبروریزی اور قتل کے بہیمانہ واقعے میں ملوث مجرموںکی گرفتاری میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی ناکامی کے خلاف گجر بکروال طبقے سے وابستہ افراد نے جموں میں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی میںبڑی تعداد میں لوگ شریک تھے اور انہوںنے جموںچوک میں دھرنا بھی دیا جس کے باعث گاڑیوں کی آمد ورفت کئی گھنٹے تک معطل رہی ۔ انہوں نے کٹھ پتلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرے اور مجرموںکو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ مقررین نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور مقبوضہ علاقے خاص طور پر جموںوکشمیر میں ماﺅں بہنوں کی عزت محفوظ نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ سماجی کارکن طالب حسین کی گرفتاری سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ مجرموں کو تحفظ دے رہی ہے جنہوں نے بہیمانہ واقعے کے خلاف آواز بلند کی تھی۔ KMS-05/M