مقبوضہ کشمیر : پیپلز لیگ کی مختار وازہ اور دیگر کی گرفتاری کی مذمت

سرےنگر31جنوری(کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ کو متعدد پارٹی کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد قصبے میں گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مختار احمد وازہ اور دیگر کو اس وقت گرفتار کیا گیاجب وہ بھارتی فوجیو ں کی طرف سے شوپیاں میں نوجوانوںکے قتل کیخلاف ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے سرینگر جارہے تھے ۔جموںوکشمیر پیپلز لیگ نے شہریوں کے قتل اور مختار احمد وازہ اور دیگر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں نہتے شہریوں پر گولیاں برسا کر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ بیان میں رئیس احمد گنائی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا جو 27جنوری کو شوپیاں میں قابض فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد چار رز تک ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بدھ کے روز چل بسا۔ KMS-06/M