مقبوضہ کشمیر :نوجوان کی شہادت پر پلوامہ ، شوپیاں میںہڑتال

شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

سرےنگر31جنوری(کے ایم ایس)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھو ںکشمیری نوجون رئیس احمد گنائی کی شہادت پر بدھ کے روز پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 19سالہ رئیس احمد بھارتی فوجیوں کی طرف سے 27جنوری کو ضلع شوپےان کے علاقے گنو پورہ مےں پرامن مظاہرےن پر فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو ا تھا اور وہ صورہ ہسپتال سرینگر میں چار روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد بدھ کے رو ز چل بسا ۔ قابض فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو نوجوان20سالہ جاوید احمد بٹ اور 24سالہ سہیل جاوید لون پہلے ہی روز ہسپتال میں دم توڑ بیٹھے تھے ۔رئیس گنائی کی شہادت سے شوپیاں میں فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی۔ہڑتال کے باعث دونوں اضلاع میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل تھی۔رئیس احمد کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی دونوںقصبوں میں دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کر دیں۔
دریں اثناشہید نوجوان کو اپنے آبائی علاقے نارپورہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ لوگوں کی کثیر تعداد کے باعث شہیدکی نماز جنازہ چار مرتبہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے شرکا ءنے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔KMS-07/M