حریت رہنماﺅںکی طرف سے شہید وامق فاروق کو زبردست خراج عقیدت
سرےنگر31جنوری(کے ایم ایس)
مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماﺅںاورتنظیموںنے شہید کشمیری طالب علم وامق فاروق کو آٹھویں برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ساتویں جماعت کا طالب علم وامق فاروق 31جنوری 2010کوسرینگر کے علاقے راجوری کدل کے قریب پولیس کی طرف سے فائر کیا گیا آنسو گیس کا شیل سر میں لگنے سے شہید ہوگیاتھا۔ حریت رہنماﺅں اور کارکنوں جاوید احمدمیر ، محمد یوسف نقاش، فردوس احمد شاہ ، بشیر کشمیری ، عمر عادل ڈار، مولوی بشیر احمد ، امتیاز اریشی ، امتیاز شاہ، مختار احمدصوفی ، امتیاز حیدر، امتیاز احمد بٹ،وامق فاروق کے والد فاروق احمد ،شہید کشمیری طالب علم طفیل متو کے والد محمد اشرف متو اور دیگر نے مزار شہدا سرینگر جار کر شہید طالب علم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے 2010کے عوامی انتفادہ کے دیگر تمام شہداءکو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے قتل کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ انہوںنے مقبوضہ علاقے میں جاری تحریک کو بھارتی مظالم کے خلاف پر امن طریقے سے کشمیریوں کے غم و غصے کااظہار اور ریفرنڈم قراردیا۔ حریت رہنماﺅںنے کہاکہ بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے کہ کشمیریوں کے دلوں میں بھارت مخالف جذبات کو ختم نہیں کیا جاسکتا اور وہ اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے ۔ KMS-08/Y