بھمبر میں میرج ہالز اور پلازے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے
بھمبر (بیورورپورٹ) بھمبر میں قائم میرج ھالز اور پلازے عوام علاقہ اور شہر یوں کے لیئے وبال جان بن گئی پارکنگ نہ ہونے کے باعث سڑکیں شادی بیاہ کی تقریب میں آئی گاڑیاں اٹ گئیں امہنی روڈ مسلم بازار میرپور چوک سمیت متعدد میرج ھالز اور پلازوں کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ کا بندوبست نہ ہونے سے ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا ٹریفک بلاک ہونے سے بازاروں اور مین شاہرائوں سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا میرج ھالز سمیت متعدد پلازے ٹریفک روانی متاثر کرنے لگے شہری پریشان انتظامیہ نے بھی گھٹنے ٹیک دیئے تمام قوانین کے ہوتے ہوئے بلڈنگ پلازے اور میرج ھالز کی تعمیر کے وقت کسی قا نون پر عمل نہیں کیا جاتا شہریوں کا شکوہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں میرج ھالز اور پلازہ مافیا نے بلڈنگ کوڈ کو روندتے ہوئے سڑکوں کے عین اوپر بلڈنگس قائم کر لی مافیا کی طرف سے پارکنگ کیلئے جگہ نے چھوڑنے کے باعث شادی بیا ہ سمیت دیگر تقریبات میں آنے والی گاڑیاں عین سڑکوں پر پارک ہونے سے آئے روز ٹریفک جام معمول بن گیا ہے تقیبات میں آنے والے حضرات اپنی گاڑیاںسڑک کنارے پارک کر کہ غائب ہو جاتے ہیں جس سے سماہنی روڈ مسلم بازار میرپور چوک میں ٹریفک بلاک ہونے کے باعث مسائل بڑھ گئے ہیں جس سے نا صرف عام ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ عام راہ گیروں اور شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے بھمبر کے شہریوں نے کہا ہے کہ تمام قوانین ہونے کے باوجود با اثر افراد بلڈنگ کوڈ کو رد کرتے ہوئے اپنی مرضی کی بلڈنگ بنا کر شہریوں کو تکلیف پہنچا رہے ہیں جبکہ متعلقہ زمہ دار اداروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے شہریوں نے کہا ہے کہ بلدیہ سمیت زمہ دار ادارے اور انتظامیہ اصلاح و احوال کیلے اقدامات اٹھائے اور در پیش مسائل سے شہریوں کو نجات دلائے ۔
