نیلم،سرکاری دفاتر کی ویرانی ن لیگ کی حکومت پر سوالیہ نشان بن گئی
نیلم ( بیورورپورٹ ) مسلم لیگ ن کی حکومت کے گڈ گورننس کے دعوے ہوائی ثابت ہوئے موجودہ حکومت کی کارکردگی سے عوام مایوس ہو چکے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اٹھمقام کے سر کاری دفاتر کی ویرانی ن لیگ کی حکومت پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے مختلف محکمہ جات تعینات افیسران عرصہ دراز سے غیر حاضر ہیں مگر حکومت کو خبر تک نہیں عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی ست مایوس ہو چکے ہیں وزیر اعظم ازاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کے گڈ گورننس کے دعووں میں کوئی سچائی نہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اٹھمقام کے سر کاری دفاتر ویرانی موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے محکمہ زراعت نیلم برقیات ،سپورٹس ،شہری دفاع اور امور حیوانات کے افیسران مکمل غیر حاضر ہیں عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت افیسران کو حاضر رہنے کی پابندی عائد نہیں کر سکتی تو ایسی حکومت کو خود بخود مستعفی ہو جانا چاہئے اگر افیسران کو حاضر نہ کیا گیا تو وادی نیلم کی عوام خود راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر زمہ داری حکومت پر ہوگی ۔
