نیلم، محکمہ زراعت اور این جی اوز کے دفاتر رہائشی کالونیوں میں تبدیل

نیلم (بیورو رپورٹ) محکمہ زراعت نیلم کا دفتر این جی اوز کے دفاترز اور ملازمین کی رہائشی کالونی میں تبدیل محکمہ مکمل ناکام حکومت پر اضافی بوجھ بن گیا ،ملازمین صرف تنخواہوں کی حد تک محدود۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت نیلم حکومت پر بوجھ بن گیا افیسران و اہلکاران گھر بیٹھے تنخواہ وصول کر رہے ہیں جبکہ فیلڈ ورک نہ ہونے سے سینکڑوں کنال زمینیں بنجرز پڑ رہی ہیں جبکہ پھلدار درختوں کی شاخ تراشی کا انتظام بھی نہیں کیا جاتا، زمینداروں کسانوں کو بیج ،اور کھادیں وغیرہ بھی فراہم نہیں ہو رہیں، شجر کاری سیزن پر مقامی لوگوں کو پھلدار درختوں کی اقسام فراہم نہیں کی جارہی ضلعی دفتر زراعت کی کروڑوں کی عمارت پر این جی اوز اہلکاروں کا قبضہ ، این جی اوز کے اہلکاروں نے شایان شان عمارت کو رہائشی کالونی میں تبدیل کررکھا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نیلم دفتر سے۔