پی ایم یومیں نیب کا چھاپہ،میرپور واٹر سپلائی سکیم کا مزید ریکارڈ ضبط

مظفرآباد(وقائع نگار)گریٹر واٹرسپلائی سکیم میرپور کے حوالہ سے گورنمنٹ کی جانب سے آمدہ ریفرنس پر احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے تیزی سے کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے ۔ اس سلسلہ میں گرشتہ روز11آفیسران و اہلکاران کے بیابات قلمبند کیے گئے ۔ نیز آج اسی تفتیش میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے مزید ریکارڈ پراجیکٹ ڈائریکٹرPMUمیرپور سے ضبط کرلیا ۔ یاد رہے کہ گورنمنٹ کی جانب سے آمدہ ریفرنس کے مطابق اس منصوبہ میں ایک ارب،22کروڑ،60لاکھ ملین روپے کی کرپشن ہونا پائی گئی ہے ۔ تفتیش ہذا پر مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور آئندہ چند روز میں مزید افراد کو شامل تفتیش کیا جائیگا۔