شہید لڑکے کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت
سرینگریکم فروری (کے ایم ایس )مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف احتجاج کیلئے کل شوپیاں قصبے کی طرف مارچ کیاجائیگا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے ۔ حریت رہنماﺅںنے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شوپیاں میں بڑی تعداد میں جمع ہو ں اور قصبے کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں۔ انہوںنے اعلان کیا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد ضلع میں بھارتی فوجیوں کی ظالمانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونیوالے پانچ کشمیری شہریوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے جامع مسجد سے شوپیاں کے مرکزی چوک تک ایک ریلی نکالی جائیگی۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماﺅں سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فارو ق، آسیہ اندرابی، مختار احمد وازہ ، بلال صدیقی اور عمر عادل ڈار کو مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے گھروں میں نظربند یا حراست لے لیاہے ۔ بھارتی پولیس محمد یاسین ملک کی گرفتاری کیلئے پورے مقبوضہ علاقے میں چھاپے مار رہی ہے جو مارچ کی قیادت کیلئے روپوش ہو گئے ہیں ۔
ادھر ہزاروں افراد نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں شوپیاں کے علاقے ڈاٹموڈورمیںدس سالہ مشرف فیاض نجار کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے شہید فیاض کی نماز جنازہ دو بار اداکی گئی ۔ مشرف فیاض 25جنوری کو شوپیاں کے علاقے چائی گنڈمیںبھارتی فوجیوں کی طرف سے مارٹر گولوں اور دھماکہ خیزمواد کے ذریعے تباہ کئے گئے ایک مکان کے ملبے کو ہٹانے کے دوران ایک مارٹر گولے کے دھماکے میں شدید زخمی ہو گیا تھا ۔ وہ سرینگر کے ایک ہسپتال میں سات دن تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا جس سے گزشتہ 9 دنوں کے دوران شوپیاں میں شہید ہونیوالوںکی تعداد بڑھ کر7 ہوگئی ہے ۔ یاسمین راجہ اور ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ پر مشتمل کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک وفدشہید نوجوانون کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئےشوپیاں گیا۔
بے گناہ شہریوں کے قتل کیخلاف شوپیاں اور پلوامہ کے اضلاع میں آج مسلسل نویں روز بھی ہڑتال جاری رہی۔
دریں اثنا کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جنوری میں 3بچوںسمیت 18 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔ ان شہادتوں کی وجہ سے 2خواتےن بےوہ اور10بچے ےتےم ہوئے۔ اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرےن کے خلاف گولےوں،پےلٹ گن اور آنسو گیس سمےت طاقت کا وحشےانہ استعمال کرکے 147افراد کو زخمی اور حرےت رہنماﺅں اور کارکنوں سمےت 137 شہرےوں کو گرفتارکیا۔بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ 62مکانوںکو تباہ کیا اور 6خواتین کی بے حرمتی کیں۔
نئی دلی کی ایک عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی طرف سے انکے خلاف دائر ایک جھوٹے مقدمے میں درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ شبیر احمد شاہ کے خلاف یہ مقدمہ 2007میںدائر کیا گیا تھا۔KMS