کرکٹر شعیب ملک 36 برس کے ہو گئے

پاکستان کرکٹ اسٹار شعیب ملک آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
یکم فروی 1982 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے شعیب ملک اب تک اپنے 18 سالہ کیرئیر میں 10694 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 211 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔
36 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی انہیں ٹوئٹر کے ذریعے مبارکباد دی۔
ثانیہ مرزا نے اپنی اور شعیب ملک کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شعیب ملک کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پی سی بی نے شعیب ملک کے لیے ان کے کیرئر کی کامیابی کو واضح کرتے ہوئے ایک شاندار پوسٹ کے ذریعے ٹوئٹر پر مبارک باد دی۔
پی سی بی نے اپنی پوسٹ میں شعیب ملک کے 18 سال تک کے کرکٹ کیرئر کو سراہتے ہوئے ان کے 10694 رنز، 211 وکٹیں، 147 کیچز، 22 میچ میں بہترین کھلاڑی ہونے پرقابل ستائش قرار دیا۔
پاکستان کے کرکٹ اسٹارز کی جانب سے بھی شعیب ملک کو سالگرہ کی مبارک باد کا سلسہ جاری ہے۔
پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی نے بھی سالگرہ کی مبارک باد اپنی اور شعیب ملک کی ایک تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے دی۔
بھارتی کرکٹر سریش رائنہ نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں شعیب ملک کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
